لاس اینجلس میں68 ویں ایمی ایوارڈ کی شاندار تقریب

[pullquote]لاس اینجلس میں ہونے والے 68 ویں ایمی ایوارڈ شو کا انعقاد ہوا جس میں ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔[/pullquote]

ایوارڈ شو میں معروف ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کو بہترین ڈرامہ سیریز قرار دیا گیا جبکہ او جے سمپسن پانچ کیٹیگریزمیں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی اور’ویپ‘کو بیسٹ کامیڈی سیریز کا ایوارڈ ملا۔ بیسٹ ڈرامہ ایکٹریس کا ایوا رڈٹاٹیانا ماسلنے کو ڈرامہ’اورفین بلیک‘میں بہترین اداکاری کے نتیجے میں ملا اوربیسٹ ایکٹررامہ مالک کومسٹر روبوٹ کیلئے دیا گیا۔

اس رنگا رنگ ایوارڈ شو میں ایمیلیا کلارک، پریانکا چوپڑا،صوفیا ٹرنر،مشیل ڈوکری،میسی ولیئمز،گووینڈولن کرسٹی، جوئین فروگٹ اورٹام ہیڈلٹن کی آمد نے میلہ لوٹ لیاجنہوں نے ریڈ کارپٹ پرخوب جلوے بکھیرے ۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہونیوالے اس ایوارڈ شو میں گیمز آف تھرونز کی کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کی رونقیں بڑھا دیں۔ تقریب میں بہترین ورائٹی سیریز رائٹنگ ،بہترین کامیڈی سیریزڈائیریکٹر ، ڈرامہ سیریز کی بہترین اداکارہ واداکار،بہترین معاون اداکارہ و اداکارسمیت دیگر کئی شعبوں کیلئے ایوارڈز تقسیم کئے گئے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے