ہمایوں سعید کی فلم سے ایمان علی ‘باہر’

[pullquote]ہم سب کو اس بات کا انتظار تھا کہ ایمان علی کو ہمایوں سعید کے ساتھ فلم ‘میں پنجاب نہیں جاؤں گی’ میں کام کرتا دیکھیں، لیکن شاید اب ایسا نہ ہوسکا۔[/pullquote]

ایمان علی نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اب اس فلم میں کام نہیں کر رہیں، تاہم انھوں نے اس کی کوئی مخصوص وجہ نہیں بتائی۔ دوسری جانب فلم ‘میں پنجاب نہیں جاؤں گی’ کے پروڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید نے بھی تصدیق کی کہ ایمان علی اب اس فلم کا حصہ نہیں ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ یہ فلم اب مہوش حیات کر رہی ہیں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ایمان علی ان کے ساتھ ایک اور فلم میں کام کر رہی ہیں۔ لہذا ہمایوں سعید اور ایمان علی کی جوڑی کو ایک ساتھ بڑی اسکرین پر دیکھنے کا چانس اب بھی باقی ہے۔

فلم ‘میں پنجاب نہیں جاؤں گی’ کی ہدایات ‘جوانی پھر نہیں آنی’ کے ڈائریکٹر ندیم بیگ دیں گے جبکہ اس کے مصنف مشہور ڈرامے ‘صدقے تمہارے’ کے رائٹر خلیل الرحمٰن قمر ہیں۔ فلم میں ہمایوں سعید کے ساتھ ساتھ احمد علی بٹ، ثمینہ پیرزادہ اور صبا وسیم بھی کام کر رہی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کراچی اور لاہور میں کی جائے گی جبکہ اس کے کچھ مناظر رومانیہ میں بھی فلمائے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے