ہم مصالحہ کی دس سالہ تقریبات

پاکستان کے پہلے فوڈ چینل ہم مصالحہ کی جانب سے اس ہفتے اپنی دس سالہ تقریبات منائی جارہی ہیں۔

ہم مصالحہ نے آج سے دس سال قبل ۲۲ ستمبر ۲۰۰۶ اپنی نشریات کا آغاز کیا تھا۔ اس ہی لیے اس دن کی مناسبت سے اس سال بھی ۲۲ ستمبر کو صبح ۹ بجے سے رات سات بجے تک چینل براہ راست نشریات پیش کی گئیں جن میں پاکستانی کی اینٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ ان فنکاروں میں احسن خان، جاوید شیخ، ثروت گیلانی، شہزاد رائے، عدنان صدیقی، عامر عدنان، ہما عدنان، انور مقصود، شمائل انصاری، وردھا سلیم، حسن احمد، سنیتامارشل، نوین وقار، ونیزہ احمد، سعود، ریمبو، اودیگر شامل تھے۔

IMG (6)

اس دوران ناظرین کی جانب سے لائو کالز کا سلسلہ بھی چلتا رہا۔ جو سارا دن اپنے پسندیددہ فنکاروں سے بات کرتے رہے اور ہم ٹی وی کو مباکباد دیتے رہے۔

IMG (1)

ان نشریات کی ایک اہم دلچسپی پاکستانی کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنائرا اکرم کی شرکت تھی۔ شنائیرا نے ہم نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی کے ساتھ مل کرکھانا پکانےمیں بھی حصہ لیا۔اس کے علاوہ جاودید شیخ، عامر عدنان، ہما عدنان ، جان ریمبو اور سعود بھی کوکنگ چیلنج کا حصہ بنے۔

IMG (13)

نشریات کے اختتام پر ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے کیک کاٹا جسے ہم مصالحہ کے شیف عمران واسطی نے تیار کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے