پاکستان کی نوجوان نسل پر ایک فلم

پاکستان کی نوجوان نسل کے سماجی اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ہدایت کار رافع راشدی کی پہلی فیچر فلم ’تھوڑا جی لے‘ کی نمائش اس سال دسمبر میں متوقع ہے۔

’تھوڑا جی لے‘ کو پاکستان کی معروف ٹیلیویژن او سماجی شخصیت مہتاب اکبرراشدی پروڈیوس کررہی ہیں جو رافع راشدی کی والدہ اور ان کے کام امیں ان کی استاد بھی ہیں۔

mehtabrashidi

فلم کا رحجان پاکستان میں بننے والی دیگر کمرشل فلموں کے مقابلے میں ایک آرٹ فلم کی طرف زیادہ ہے۔ رافع راشدی کے مطابق فلم میں کل چھ گانے شامل ہیں مگر کوئی بھی گانا کسی اداکار پر نہیں فلمایا گیا بلکہ تمام گانے پس پردہ میں سنائی دے رہے ہیں۔ فلم کی مویقی صہیب راشدی نے ترتب دی ہے۔

ThorJeeLe

فلم کی تمام کاسٹ نئی ہے اور رضوان علی جعفری، بلال عباس اور فاطمہ شاہ جیلانی اہم کاسٹ میں شامل ہیں۔

تھوڑا جی لیں کی ریکارڈنگ مکمل ہوچکی ہے اور فلم اب پوسٹ پروکشن کے مراحل میں ہے۔

فلم کا ٹریلر ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں جاری ہونے کی توقع ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے