خیبرپختونخواہ کے 3000 اساتذہ کا ورکرز ویلفیئرفنڈ کے مرکزی دفتر کے باہر دھرنا

[pullquote]حقوق کے حصول تک جنگ رہے گی…[/pullquote]


اسلام آباد کے جی-9 ون میں واقع پارک کی یہ خیمہ بسی کسی قدرتی آفت کے نتیجے میں وجود میں نہیں آئی بلکہ قوم کے معمار انصاف کی تلاش میں وفاقی دارالحکومت کا رخ کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔۔۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں کانٹریکٹ پر کام کرنے والے گریڈ 4 سے گریڈ 19 تک کے تدریسی اور غیرتدریسی شعبے سے تعلق رکھنے والے 3000 ملازمین کو مستقل نہ کیے جانے پر در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ یہ تمام ملازمین ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخواہ کے ماتحت اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں. حکومت خیبرپختونخواہ کی جانب سے مطالبات نہ ماننے پر متاثرہ افراد نے جی 10 اسلام آباد میں واقع ورکرز ویلفیئر فنڈ کےمرکزی دفتر کے سامنے 14 روز سے دھرنا دے رکھا ہے…

IMG_20160926_142754

صدر اسکول اینڈ کالج ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ یونس مروت کا کہنا ہے کہ ورکرز ویلفیئربورڈ نے 6 برس سے نہ ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے کوئی اقدامات اٹھائے اور نہ ہی 7 ماہ سے واجبات کی ادائیگی کی ہے۔۔۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ دیگر صوبوں کے تمام ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے لیکن تحریک انصاف کی حکومت میں ہم انصاف کے لیے اسلام آباد میں دھرنا دینے پر مجبور ہیں۔۔۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسائل کے حل تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے