’مہر النساء وی لب یو‘ میں دانش اور ثناء ایک ساتھ

[pullquote]پاکستانی فلم ’رونگ نمبر‘ کی ٹیم ایک نئی کامیڈی فلم بنانے کے لیے اکھٹی ہوگئی ہے۔[/pullquote]

ہدایت کار یاسر نواز ایک کامیڈی فلم ’مہر النساء وی لب یو‘ بنانے جارہے ہیں جس میں دانش تیمور، ثناء جاوید اور جاوید شیخ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس کامیڈی فلم میں مداحوں کو ایک مضبوط سماجی پیغام بھی دیا جائے گا۔ یاسر کا کہنا تھا کہ کامیڈی فلم ہونے کے ساتھ ساتھ، اس فلم میں ایک ایسے موضوع پر بھی بات کی جائے گی جو ہماری سوسائٹی کے لیے ضروری ہے۔


یاسر نواز کے مطابق وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کا سیٹ کراچی کی مشہور شاہراہ برنس روڈ پر لگائیں گے جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیٹ ہوگا۔ یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنی فلم میں برنس روڈ کی فوڈ اسٹریٹ کا ماحول دکھائیں گے‘۔

اس فلم کا اسکرین پلے خود یاسر نواز اور ثاقب سمیر نے لکھا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کراچی میں کی جائے گی جس کے کچھ مناظر شمالی علاقہ جات میں فلمائے جائیں گے، فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال اکتوبر میں کیا جائے گا۔ ’مہرالنساء وی لب یو‘ اگلے سال عید الفطر پر سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے