سینکڑوں پاکستانیوں کوجعلی ویزے پرلیبیا بھیجنے کا انکشاف

ایف آئی اے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے اسلام آباد ایئرپورٹ سے 350 پاکستانیوں کے جعلی ویزوں پر لیبیا اسمگل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اس پر ایف آئی اے اسلام آباد میں باقاعدہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

350پاکستانی لیبیا میں اسمگل ہوئے ،انسانی اسمگلنگ رواں سال جون، جولائی اور اگست کے مہینوں میں اسلام آباد ایئرپورٹ سےکی گئی ،یہ سب ممکن ہوا ایف آئی اے اسلام آباد کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے اور اب ایف آئی اے نے ہی ایک درخواست پر اس سب کی تحقیقا ت شروع کردی۔

درخواست میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نواز الحق ندیم اور دیگر5 اہلکاروں ندیم ظفر، بلال عباسی، ضیا الحسن، طارق اور عبدالرحمان کے بھاری رقم لے کر ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر نوازالحق ندیم کا کہنا ہے کہ وہ کبھی ائرپورٹ پر تعینات نہیں رہے، ان پر بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ترکش ائیر لائین کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر علی کے ملوث ہونے کا بھی بتایا گیا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو یوگنڈا اور سوڈان کے جعلی ویزوں پر اسلام آباد ائیرپورٹ سےترکی کی ٹرانزٹ پرواز پر کلیئر کیا جاتا مگر ترکی کے استنبول ائیرپورٹ پر انہیں نیا بورڈنگ پاس دے کر ان کی منزل لیبیا کردی جاتی۔

ان سنگین الزامات کی تحقیقات کی منظوری ایف آئی اے اسلام آباد کے ڈائریکٹر مظہرالحق کاکاخیل نے اسٹنٹ ڈائریکٹر کرائمز قمرزمان کے سپرد کردی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے