قومی یکجہتی کے بغیر بھارت کو موثر جواب نہیں دے سکتے: بلاول بھٹو

[pullquote]پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کا اکھٹا ہونا ضروری تھا۔[/pullquote]

پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپنی جارحیت کے باعث بھارت اخلاقی جواز بھی کھو چکا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر عوام کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ بھارتی جارحیت کیخلاف متحد ہو کر جواب دینے کی ضرورت ہے۔ قومی یکجہتی کے بغیر بھارت کو موثر جواب نہیں دے سکتے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کا اکھٹا ہونا ضروری تھا۔ مسئلہ کشمیر اور بھارتی جارحیت کیخلاف تمام قومی سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ وزیراعظم سے کہہ دیا ہے کہ یہ پاکستان کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ہے۔ ہم آج نازک موڑ پر کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک مضبوط اور مستقل وزیر خارجہ کی ضرورت ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ تین بار وزیراعظم بننے والے نواز شریف کوئی وزیر خارجہ نامزد نہیں کر سکے۔اگر متحد ہو کر بھارت کو جواب نہیں دیا تو ہماری پوزیشن کمزور ہوگی۔

پاناما لیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاناما لیکس دنیا میں کرپشن کا سب سے بڑا سکینڈل ہے۔ پاناما لیکس کی تحقیقات پر بھی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے خود کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات ہونی چاہیں لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود پاناما لیکس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ واضح کرتا ہوں کہ تمام معاملات کا حل پارلیمنٹ ہی ہے۔ وزیراعظم کیخلاف کوئی ذاتی اختلاف نہیں، جمہوریت کیخلاف کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کر سکتے۔ واضح کرتا ہوں کہ تمام معاملات کا حل پارلیمنٹ میں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے