ضلع کوہستان کی ڈائری…

[pullquote]اضاخیل جلسہ عام کیلئے دعوت عام کا سلسلہ[/pullquote]

جماعت اسلامی کوہستان نے اضاخیل جلسہ عام کیلئے دعوت عام کا سلسلہ جاری رکھا ہے ،جس میں چاروں تحصیلوں میں مہم جوئی شروع کی ہے ، اجتماع عام میں 2018 کا ہدف ہے ،جس میں پاکستان کے مایہ ناز علماء خطا ب کریں گے ، امام کعبہ سمیت ، مولانا طارق جمیل ، حذب اسلامی افغانستان کے سربراہ حکمت یار بھی شریک ہونگے ۔ ضلعی امیر قاری محمد سعید نے میڈیا کو بتایا اضاخی اجتماع صوبے کا عظیم ترین انسانوں کا مجمعہ ہوگا اس سے قبل صوبے کی تاریخ میں اتنے بڑی تعداد میں لوگ جمع نہیں ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ ، اسلام کے عادلانہ نظام جماعت اسلامی کا نصب العین ہے۔ جماعت اسلامی تحریک احیاء دین کا نام ہے جس میں دنیا و آخرت دونوں کی بات ہوتی ہے ۔اس ضمن میں صوبے بھر سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہونگے اور کوہستان بھر سے پانچ سو لوگ لیکر جائیں گے ۔اس سلسلے میں تحصیل داسو، کندیا، پالس اور پٹن کے مختلف عوامی مقامات پر کارکن دعوت عام کے سلسلے میں متحرک ہیں ۔

[pullquote] لوکل گورنمنٹ میں سینکڑوں نائب قاصد کی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل جاری[/pullquote]

کوہستان کے لوکل گورنمنٹ میں سینکڑوں نائب قاصد کی آسامیاں پُر کرنے کا عمل جاری ہے جس میں چاروں تحصیلوں کے انتالیس یونین کونسلوں سے امیدوار شامل ہیں ۔ اے ڈی غلام یوسف کے مطابق بھرتی کاعمل انتہائی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جارہاہے ،جس میں چاروں تحصیلوں کے اے سی صاحبان کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر اور صوبائی حکومت ریکروٹمنٹ عمل کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں ۔ گزشتہ دو روزمیں تحصیل پٹن اور پالس سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے انٹرویو دئے جبکہ پیر 17اکتوبر کو تحصیل داسو اور کندیا کے امیدواروں کا انٹرویو ہوگا۔ گزشتہ روز انٹریو کا عمل اے سی پٹن مغیث کی سربراہی میں ہوا،جس میں اے ڈی غلام یوسف اور سی سی او سہیل سدوزئی بھی شامل تھے ۔اس عمل کے دوران ایک امیدوار ایسا آیا جس نے بی ایس سی کی ڈگری کی تھی اور وہ نائب قاصد کی آسامی کیلئے انٹرویو دے رہاتھا، اصرار پر بتایا کہ ملازمت کے مواقع نہ ہونے کے پیش نظر نائب قاصد ہی اپنے لئے بہتر آپشن سمجھتاہوں ۔

[pullquote]متاثرین داسو ڈیم نے ڈیم سائیڈ پرکام جاری رکھنے کیلئے دو روز کی مہلت دیدی[/pullquote]

کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر متاثرین داسو ڈیم (زیرآب) نے ڈیم سائیڈ پرکام جاری رکھنے کیلئے دو روز کی مہلت دیدی۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان کی جانب سے اے اے سی داسو ڈیم پیرمحمد نے متاثرین کو کہا کہ سٹیرینگ کمیٹی میں تمام مطالبات اُٹھائے جائیں گے ،متاثرین صبر و استقامت کا مظاہرہ کریں ۔ جس پر متاثرین کی کمیٹی آج(15اکتوبر) تک کام نہ روکنے کا فیصلہ کیا تاہم مطالبات کی عدم منظوری کی بناء پر سولہ اکتوبر سے داسو ڈیم سائیڈ پر سرگرمیاں بند رکھنے کا نوٹس دیا۔جمعے کے روز ڈپٹی کمشنر کوہستان مشتاق احمد نے داسو ڈیم سے متعلق سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں متاثرین کی جانب سے پیش کردہ تمام مطالبات سامنے رکھے ،جس پر کمیٹی کے ذمہ داروں نے بتایا کہ یہ وزیراعظم کی سطح کا معاملہ جس پر وہی عمل درآمد کرسکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان اگلے چند دنوں پروجیکٹ سائڈ کا دورہ کریں گے ۔

Back to Conversion Tool

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے