‘اگر بھارت سنجیدہ ہے تو پاکستان بھی کشمیر پر مذاکرات کیلئے تیار’

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کئی بار تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت کی پیشکش کی، لیکن ہندوستان نے کوئی جواب نہیں دیا، اگر بھارت مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو پاکستان بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق آذربائیجان کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے درمیان وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر خطے میں کشیدگی کی بڑی وجہ ہے اور ہندوستان کو اس کے حل کے لیے سنجیدگی دکھانی چاہیے اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پر امن کے لیے پر عزم ہے کیونکہ وہ ایک پرامن ملک ہے۔
انھوں نے اُڑی حملے کے بعد ہندوستان کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کی اور کہا کہ حملے کے 6 گھنٹے پر بھارت نے اس کا الزام پاکستان پر عائد کردیا۔وزیراعظم نواز شریف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کوئی دراندازی نہیں ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے ملک میں سیاسی رواداری کے نئے کلچر کو فروغ دیا ہے اور وہ ہر پارٹی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت ہے، جس کاہم احترام کرتے ہیں، اسی طرح ہم متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا بھی بحیثیت ایک اپوزیشن جماعت احترام کرتے ہیں، حتیٰ کہ خیبرپختونخوا میں غیر اخلاقی زبان استعمال کی گئی، لیکن ہم نے عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا’۔

انھوں نے ملک کو بند کرنے کے حوالے سے ‘کچھ عناصر’ کے منصوبوں کے باوجود پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے