’’جو روئی تھی‘‘ گلوکار جواد احمد کی نئی ویڈیو

’’جو روئی تھی ان آنکھوں نے‘‘ گانے کے ساتھ جواد احمد ایک نئے ہٹ گانے کے ساتھ نظر آ رہے ہیں ۔ گانے کی ویڈیو میں پولیس ،عوام ، سیاست اور میڈیا کے درمیان تعلقات کے ساتھ ساتھ پولیس کی جرات اور بہادری کو بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ یہ گانا 20اکتوبر کو 2016 کو دکھائے جانے والے ڈرامہ سیریل جانثار کا ٹائٹل سانگ (Title Song) ہے ۔ یہ گانا معروف نغمہ نگار ساحر علی بگا کی کمپوزیشن ہے ۔ ڈرامہ جانثا ر کے لئے یہ گانا عمران رضا نے لکھا ہے ۔

’’خدا زمیں سے گیا نہیں ہے‘‘ ، ’’فصیل جاں سے آگے‘‘ اور ’’کس سے کہوں‘‘ جیسی شاندار پراڈکٹس کے بعد جانثار خاور اظہر کی ایک ایسی پروڈکشن ہے جو اداروں میں ریفارمز کے ایجنڈے کو اجاگر کر رہی ہے ۔

13 قسطوں پر مشتمل ڈرامہ سیریل جاں ںثار کو مقبول ہدایتکار عامر یوسف نے پیش کیا ہے جبکہ عامر رضا نے اس ڈرامے کو تحریر کیا ہے۔ ڈرامے میں جنسی استحصال ، گھریلو تشدد ، جہیز کی لعنت اور خواتین کی ٹریفکنگ کو موضوع بنایا گیا ہے ۔ ڈرامے میں دکھایا جائے گا کہ کیسے ایک ایماندار پولیس آفیسر جرم کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے ۔

ڈرامے کی ہر قسط میں ایک پولیس سٹیشن کی کہانی کے ساتھ ساتھ جرم اور اس کے انسداد کی ایک نئی کہانی ہو گی ۔ اور اس میں پولیس کے کردار، تفتیش کے طریقوں اور پولیس کے محدود وسائل کو دکھایا جائے گا ۔ کہانیوں میں پولیس کی تفتیش کے جدید طریقوں اور ان کے استعمال کے فوائد کو بھی استعمال کرتے دیکھا جا سکے گا۔

ڈرامے کی اہم اداکاروں میں نعمان اعجاز ، سہیل سمیر ، غنا علی ، ذوالقرنین حیدر ، صبا فیصل ، نیر اعجاز، فردوس جمال ،قاضی زبیر اور افتخار قیصر شامل ہیں .

https://www.youtube.com/watch?v=tQjE6osEP5o&feature=youtu.be

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے