مفتی عبدالقوی کی طبیعت خراب، اسپتال جاپہنچے

مزمل عباس…قندیل بلوچ قتل کیس میں زیر تفتیش ملزم مفتی عبدالقوی کھانے میں نمک اور مصالحے کے زائد استعمال کی وجہ سے اسپتال جاپہنچے۔ کچھ دیر طبی امداد دینے کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

مفتی عبدالقوی کو حالت بگڑنے پر ملتان میں ان کی رہائش گاہ سے کارڈیالوجی اسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹرز نے مفتی قوی کا چیک اپ کیا اور طبی امداد دی۔

مفتی قوی نے بتایا کہ انہوں نے کھانے میں زیادہ نمک اور مصالحے والی چیزیں استعمال کرلی تھیں، جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑی تھی۔

ڈاکٹرز کے مطابق مفتی قوی کو بلڈ پریشر کا مسئلہ تھا، تاہم حالت بہتر ہونے پر انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ مفتی عبدالقوی قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم ہیں۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ ان کی طبیعت ذہنی دباؤ کی وجہ سے بگڑی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے