جرمنی میں‌مسلم لیگ نواز کے ایم پی اے رانا لیاقت کا اپنے ہی ساتھیوں پر حملہ اور تشدد

فرینکفرٹ ،جرمنی میں مسلم لیگ نواز کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا لیاقت اور صدر مسلم لیگ جرمنی کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مُسلم لیگ جرمنی کے سرپرستِ اعلٰی بزرگ مسلم لیگی رہنما محمد شفیق چوھدری پر تشدد کیا ہے.

یہ واقعہ پاکستانی قونصل خانے میں اس وقت پیش آیاجب جرمنی میں‌ قونصلل جنرل پاکستان ندیم احمد نے کشمیر ریلی کے سلسلے میں پاکستانی کمیونٹی کا اجلاس بلایا ہوا تھا ۔

https://www.youtube.com/watch?v=kj_i1ga420g

اجلاس کے دوران محمد شفیق چوھدری نے قونصل جنرل پاکستان ندیم احمد سے استسفار کیا کہ کشمیر ریلی کے حوالے سے صرف مسلم لیگن سے وابسطہ افراد کو اجلاس کے لئے بلایا گیا جب کہ جرمنی میں موجود مختلف سیاسی جماعتوں، طلبہ، ڈاکٹر اور کاروباری شخصیات کو مدعُو نہیں کیا گیا۔

اس بات پر رانا لیاقت مشتعل ہو گئے اور اجلاس کے بعد اپنے رشتہ دار رانا طاہر اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ قونصل خانے میں محمد شفیق پر

محمد شفیق چوہدری
محمد شفیق چوہدری

بدترین تشدد پر اُتر آئے۔

 

 

 

تشدد کے دوران محمد شفیق زمین پر گِر گئے اور سات افراد ان کا گھیراو کر کے لاتوں اور گھونسوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

 

 

 

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس دوران پاکستانی قونصل خانے کے اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے، نہ ہی پولیس کو طلب کیا گیا اور نہ ہی ابتدائی طبی امداد کے لئے ایمبولینس طلب کی گئی۔

 

 

 

عینی شاہدین نے جب پولیس کو اطلاع دی مسلم لیگی ایم پی اے رانا لیاقت موقع سے فرار ہو گئے۔

 

 

 

یاد رہے کے اس سے قبل بھی سیالکوٹ میں سرکاری ہسپتال کے عملے پر حملے کے الزام میں رانا لیاقت کا نام لیا جاتا رہا ہے .

 

 

 

 

اُدھر جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے محمد شفیق چوھدری پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور رانا لیاقت کی سرگرمیوں کو پاکستان اور کشمیر کاز کے لئے منفی قرار دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے