کیا آپ مدد کر سکتے ہیں؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقہ بارہ کہو میں عزم و ہمت کی ایک بڑی مثال محمد شبیر نامی شخص ہے. محمد شبیر آج سے انیس سال قبل راولپنڈی میں ایک جنرل سٹور پر ملازم تھا. دو بیٹیوں اور بیوی کے ساتھ زندگی خوشگوار انداز میں بسر ہو رہی تھی ایک رات کام سے واپسی پر گھر کی جانب نکلا کہ ایک حادثے کا شکار ہو گیا جس میں پسلیاں، ٹانگ اور ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی.

received_1184505288260120

اللہ نے خوفناک حادثے کے بعد نئی زندگی تو دی دی مگر اب کی بار اس زندگی میں آزمائش ہی آزمائش تھی مہنگا علاج بچیوں کی پرورش گھر کا خرچہ یہ تمام مسائل موجود تھے اور محمد شبیر کا نچلا دھڑ مکمل طور پر ناکارہ ہو گیا تھا. رشتے دار بھی سفید پوش تھے زیادہ عرصہ مدد نہ کر سکے ایسے میں محمد شبیر نے خود ہی ہمت پکڑی اور پہلے گھر کے قریب ہی دودھ دہی کی دکان بنا لی مگر وہ کاروبار کامیاب نہ ہو سکا..
مہنگائی اور بڑھتے اخراجات نے بھی معذوری کو مجبوری نہ بننے دیا. غیرت اور عزت نفس کو مجروح نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محمد شبیر نے ہاتھ پھیلانے کے بجائے محنت مزدوری کو ترجیح دی.

یوں معذور افراد کے لیےبنے موٹر سائیکل کے ساتھ ٹانگیں اور کمر باندھے محمد شبیر نے سردیوں میں مالٹے ، کبھی بچوں کے کھلونے اور کبھی کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے لگا. محنت میں عظمت ہے مشکل کے ان انیس سالوں میں اس کی بیوی نے بھرپور ساتھ دیا خود بھی باہر نکل کر کام کاج کیا. دو بیٹیوں میں سے ایک کی عزت کے ساتھ شادی کر دی ہے. ایک بیٹی کا فرض ادا کرنا باقی ہے. عمر کے جس حصہ میں لوگ آرام کرتے ہیں وہاں محمد شبیر اب بھی اپنا بےجان دھڑ سنبھالے پیشاب کی تھیلی لگائے حق حلال کی کمائی میں مصروف ہے.

وہ بتاتے ہیں کہ مسلسل بیٹھنے کے باعث ان کے زخم بن جاتے ہیں جو بہت ہی تکلیف دہ ہوتے ہیں. گرمیوں میں شکایت بڑھ جاتی ہے. مگر وہ باہمت شخص کہتا ہے کہ دنیاوی مشکلات آخرت میں نجات کا باعث ہیں. یہی وجہ ہے کہ وہ ان مشکلات سے گھبرانے کے بجائے ثابت قدمی سے ان حالات کا مقابلہ کر رہا ہے. جبکہ ہیپاٹائٹس میں مبتلا اس کی بیوی اب بھی سوجے پیروں کے ساتھ شوہر کی خدمت کرتی ہے.

مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ بیٹی کی شادی پر پہلی بار محمد شبیر اپنے علاقے کے ایم این اے اور وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کے پاس امید لے کر گیا کہ شاید کچھ مدد امداد ہو جائے کیونکہ بیٹی کی شادی پر اخراجات آمدن سے کہیں زیادہ تھے. مگر انہوں محترم وزیر نے ملے بغیر پانچ سو روپے بھیجوا کر فرض پورا کر دیا جسے محمد شبیر نے لینے سے انکار کر دیا..

محمد شبیر کہتے ہیں مخیر افراد کو چاہیے کہ سفید پوش لوگوں کی مدد امداد اپنے ہاتھ سے کریں بیت المال میں غریبوں کو جس لمبےپروسیس سے گزارا جاتا ہے وہ معذور اور بیمار افراد کو ریلیف دینے کے بجائے مزید پریشانی کا باعث ہے. اگر کوئی محمد شبیر سے رابطہ کرنا چایے تو ان کا موبائل نمبر03005303025 ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے