لاشے اور تماشے

سمجھ سے بالا تر ہے الفاظ کا چنا ؤ کس طرح کروں میرے گهر میں لاشے پڑے ہیں اور ہم سے افسوس کرنے اور حوصلہ دینے والے کم اور تماشے کرنے والو ں کا اک ہجوم سا لگا ہوا ہے .

غلطی کس کی کتنی ہے کس کی ذمداری تھی اس کا تعین ہوتا رهے گا کون کتنا قصور وار ہے سب کو معلوم ہے . آج سو شل میڈیا پر نظر دوڑائی تو زخمو ں پر مرہم رکھنے والے کم اور نمک چھڑ کنے والے زیادہ نظر آئے . آپ اندازہ لگائیں کچھ لوگ برا ہ ست پاکستان فوج اور اداروں کو نشانہ بنا رهے ہیں اور کچھ مذھبی عناصر مذھب کی آ ڑ لے کر اپنا غصہ نکال رهے ہیں یہاں تک کے کچھ لسانی تفرقے باز اس کو پشتون اور بلو چو ں کا قتل عام قرار دے رهے ہیں ..

اور رھی سہی کسر نام نہاد سیاسی کارکن نواز شریف کو دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کر رهے ہیں ..افسوس صد افسوس بعض صحافی بھائی کسی سے پیچھے نہیں رهے وه اداروں کی تذلیل کرنا اول ترجیح سمجھتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ تبصر ے کر رهے ہیں .

ضرو رت اس امر کی ہے ہم کو اس مشکل گھڑی میں اداروں کا ساتھ دینا چائیے نہ کے بے جا فضول قسم کی سو شل میڈیا پر بغیر پر کی چھوڑتے رھیں اور اپنے آپکو دانشور سمجھتے رہیں .

اس وقت سوگ کا سماں ہے
اور ہمارے گهر میں لاشے پڑے ہیں لہذا تماشے بند کئے جائے
اللّه نہ کرے آپ کے گهر بھی ویگن کی چھت پر کوئی لاشہ آئے
شوکت گورایہ جر منی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے