ظالموٹرمپ پھرآرہاہے

کہتے ہیں امریکا میں موسم ،لڑکی، اور سیاست کا کبھی اعتبار نہیں کرنا چاہیے ،نہ جانے کب بدل جائے کوئی نہیں جانتا۔8نومبرکو ہونے والے صدارتی انتخابات نے جہاں امریکی عوام کے لہو کو گرما رکھا ہے وہیں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے عوام کی نیندیں بھی حرام کر رکھی ہیں۔ ہمارے ہاں کوئی مسمات ہیلری کو مسلمانوں اور پاکستانیوں کا سچامسیحا سمجھ کر دعائیں کررہا ہے تو کسی کو رنگیلا شاہ عرف ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت سے بھی امریکی پالیسیوں میں کوئی بڑی تبدیلی نظر نہیں آتی۔

تازہ ترین سروے میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی عوام نے ہیلری سے زیادہ ایماندار قرار دے دیا ہے۔ لو کر لو بات، یعنی ظالمو ٹرمپ پھر آرہا ہے
۔ابھی ہفتہ بھر پہلے سیاسی پنڈت ٹرمپ کی فتح کو خارج از امکان قرار دے رہے تھے اور اب یہ حال ہے کہ ٹرمپ ہیلری پر ایمانداری کے معاملے میں8پوائنٹ آگے ہیں۔کہتے ہیں کہ ہیلری کلنٹن کی اس ای میل اسکینڈل میں ان کی مسلمان مشیر ہما عابدین کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اب ایک ایسے موقع پر جب انتخابات میں 6دن رہ گئے ہیں FBIکی جانب سے تحقیقات کیا گل کھلائیں گی امریکا کی بھولی بھالی جنتا کتناسمجھ پائے گی اس کا فیصلہ تو8نومبر کی شام ہی سامنے اسکے گا۔

دوسری جانب امریکی صدارتی انتخابات میں اس وقت تک کے سب سے متنازعہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی خواتین کے حوالے سے متنازعہ بیانات کے بعد روسی بنک کے ساتھ روابط اور امریکا کے حالیہ انتخابات پر اثر انداز ہونے والی معلومات پر مبنی ای میلز کے تبادلے کے اسکینڈل کا سامنا ہے۔

امریکی انتخابات کا نتیجہ کچھ بھی ہو لیکن اہم بات یہ ہے کہ امریکی پالیسیاں نہ ایک فرد بناتا ہے اور نہ تبدیل کرسکتا ہے۔ امریکی تو آج یہ نعرہ سن رہے ہیں کہ ظالمو ٹرمپ آرہا ہے لیکن پاکستانی توایسا ہی ایک نعرہ سالوں پہلے سن چکے ہیں لیکن شاید امریکی یہ نہیں جانتے کہ پاکستانیوں کو ظالمو سے ڈر نہیں لگتا کیونکہ ہم ظالما سے ہی کہتے ہیں,ظالماکوکا کولا پلادے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے