امریکہ کی نئی ’فرسٹ فیملی‘

امریکی صدارتی انتخاب میں فتح حاصل کرنے کے بعد رپبلکن جماعت کے ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اپنے خاندان کی موجودگی میں لوگوں سے خطاب کیا۔
ایک نظر ٹرمپ کے خاندان کے ارکان پر جو اب امریکہ کی فرسٹ فیملی کا حصہ ہیں۔

[pullquote]بیرن ٹرمپ: [/pullquote]ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی موجودہ بیوی میلانيا ٹرمپ کی اکلوتی اولاد ہیں بیرن ٹرمپ۔ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی مہم میں ایک دو بار نظر آئے لیکن فی الحال وہ بحث سے دور ہی رہے ہیں۔ دس سال کے بیرن اپنے والد ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گالف کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

[pullquote]میلانيا ٹرمپ: [/pullquote]میلانيا، ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ بیوی ہیں۔ دونوں نے 2005 میں شادی کی تھی۔ وہ سلووینيا میں پیدا ہوئی تھیں اور ماڈل رہ چکی ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران جب ان کے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ پر کچھ خواتین نے جنسی استحصال کے الزام لگائے تھے تب میلانیا نے بھرپور طریقے سے اپنے شوہر کا دفاع کیا تھا۔ جولائی 2016 میں وہ اس وقت سرخیوں میں آئیں جب رپبلکن نیشنل کنونشن میں انھوں نے ایک تقریر کی جس کے بارے میں کہا گیا کہ وہ مشیل اوباما کی ایک تقریر کی نقل تھی جو مشیل نے 2008 میں دی تھی۔

[pullquote]جیرڈ كشنر: [/pullquote]ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے بڑی بیٹی اوانكا کے شوہر ہیں۔ جیرڈ نیویارک کے بڑے پراپرٹی ڈویلپر کے بیٹے ہیں اور دس سالوں سے نیویارک میں ایک ہفتہ وار اخبار شائع کر رہے ہیں۔ ان پر الزام لگا تھا کہ اپنے سسر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں انھوں نے رپبلکن پارٹی کی حمایت میں صحافت کی۔

[pullquote]اوانكا ٹرمپ:[/pullquote] ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے زیادہ جانی پہچانی اولاد ہیں اوانكا۔ وہ ڈونلڈ اور ان کی پہلی بیوی اوانکا کی اکلوتی بیٹی ہیں۔ اوانكا ماڈل رہ چکی ہیں اور والد کی ایک کمپنی کی نائب صدر ہیں۔ وہ ریئلٹی ٹی وی شو ‘دی ہینڈی مین’ میں جج رہ چکی ہیں۔ جیرڈ سے شادی کرنے کے بعد انھوں نے یہودی مذہب اپنا لیا۔

[pullquote]ٹفنی ٹرمپ: [/pullquote]ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی دوسری بیوی مارلا میپلز کی بیٹی ہیں ٹفنی۔ وہ اداکارہ اور ٹی وی آرٹسٹ رہ چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر انتہائی فعال رہنے والی ٹفنی تب بحث میں آئیں جب انھوں نے رپبلکن كنوینشن میں تقریر کی جس کے لیے ان کے والد ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی کافی تعریف کی۔

[pullquote]ونيسا ٹرمپ: [/pullquote]ونيسا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر سے 2005 میں شادی کی۔ ان کے پانچ بچے ہیں۔ جب وہ بچي تھیں تب انھوں نے ماڈلنگ شروع کر دی تھی۔ وہ مشہور ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کی گرل فرینڈ رہ چکی ہیں۔

[pullquote]کائی ٹرمپ: [/pullquote]آٹھ سال کی کائی ٹرمپ، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ونيسا کی سب سے بڑی اولاد ہیں۔

[pullquote]ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر:[/pullquote] ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پہلی بیوی اوانا کے سب سے بڑے بیٹے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر۔ وہ ٹرمپ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹیو شریک چیئرمین ہیں۔ اپنے شکار کے شوق کی وجہ سے وہ کافی تنازعات میں بھی رہے۔ ان کے نام پر اس وقت ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا تھا جب ان کے بھائی ایرک کے ساتھ وہ تصویر سامنے آئی جس میں دونوں مردہ چیتے اور مگرمچھوں کے ساتھ نظر آئے۔

[pullquote]ایرک ٹرمپ: [/pullquote]ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پہلی بیوی اوانا کی تیسری اولاد ہیں ایرک۔ وہ ٹرمپ آرگنائزیشن میں ایگزیکٹیو شریک چیئرمین ہیں۔ 2006 میں انھوں نے ایرک ٹرمپ فاؤنڈیشن قائم کی جس نے کئی ریسرچ ہسپتالوں کو 28 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔ ان ہسپتالوں میں ان بچوں کو علاج ہوتا ہے جو جان لیوا بیماریوں سے دو چار ہیں۔

[pullquote]لارا يناسكا:[/pullquote] ٹی وی پروڈیوسر لارا يناسكا نے ایرک ٹرمپ سے 2014 میں شادی کی۔ وہ ٹرمپ فاؤنڈیشن سے منسلک ہیں۔ حال ہی میں لارا تب بحث میں آئیں تھیں جب فوکس نیوز سے بات چیت میں انھوں نے کہا تھا ‘ہلیری سوچتی ہیں کہ صرف عورت ہونے کے ناطے انھیں خواتین کے ووٹ مل جائیں گے۔ ان کی یہ سوچ بڑی شرمناک اور عورتوں کے احترام کو ٹھیس پہنچانے والی ہے ۔’

بشکریہ بی بی سی اردو

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے