اینٹ سے اینٹ بجادوں گا ، زرداری

اے آر سلطان

آئی بی سی اردو، اسلام آباد

Asif Ali Zardari, co-chairman of Pakistan People's Party (PPP) gestures as he addresses a news conference after attending a conference of the Socialist International Asia-Pacific Committee in Islamabad on May 30, 2008.  Former premier Nawaz Sharif said he and the widower of slain opposition leader Benazir Bhutto, Asif Ali Zardari, had agreed in talks on May 28 to oust President Pervez Musharraf in the wake of the coalition's victory in February elections. Musharraf on May 29 dismissed speculation that he was going to resign, blasting "rumour-mongers" for spreading stories that he has lost the army's support. AFP PHOTO/Aamir QURESHI (Photo credit should read AAMIR QURESHI/AFP/Getty Images)

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر اُنھیں دیوار سے لگانے کی روش ترک نہ کی گی تو وہ جرنیلوں کے بارے میں وہ کچھ بتائیں گے کہ جرنیل وضاحتیں دیتے پھریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہماری کردار کشی کا سلسلہ نہ روکا تو پھر یہ سلسلہ دور تلک جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے راستے میں رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں ورنہ اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کی فوج ہماری فوج ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہتی۔

منگل کے روز اسلام آباد میں پیپلز پارٹی فاٹا کے عہدے داروں سے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوجی قیادت کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ تو تین سال کے کیے آئے ہیں اور پھر چلے جائیں گے جبکہ اُنھوں نے ساری عمر پاکستان میں رہنا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی نے ہڑتال کی کال دی تو خیبر سے لیکر کراچی تک جام ہو جائے گا۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اگر اُن کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سال گذشتہ سال استعفے دے دیتی تو ملک میں گذشتہ سال ہی انتخابات ہو جاتے لیکن اُنھوں نے جمہوریت کے فروغ کے لیے ایسا نہیں کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ مشرقی سرحد پر بھارت دباؤ بڑھا رہا ہے جبکہ کالعدم تنظیموں میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ جب بےنظیر بھٹو کو قتل کیا گیا تو اس وقت بھی اُنھوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ پانچ سال تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہے جبکہ کمانڈو (مشرف) تین ماہ بھی جیل میں رہنے کو تیار نہیں ہے۔ اُنھوں نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اُنھیں پاکستان کو درپیش خطرات کے بارے میں علم نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے