بحیرہ روم میں مزید ساڑھے تین سو کے قریب مہاجرین لاپتہ

گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران بحیرہ روم میں تین سو سے زائد مہاجرین کے ہلاک یا لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق اس دوران بحیرہ روم میں آ کر کم از کم چار کشتیاں غرق ہوئی ہیں اور ان حادثوں میں پناہ کے تقریباً 340 متلاشی افراد لاپتہ ہیں یا پھر سمندر برد ہو چکے ہیں۔ اس طرح رواں برس کے دوران بحیرہ روم میں لاپتہ یا ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ برس تین ہزار سات سو سے زائد افراد بحیرہ روم کی نذر ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے