ترک اسکولز کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے. سید عامر عبداللہ

پاک ترک انٹرنیشنل اسکول اور کالجز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے والدین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارے اسکولوں کو سیاسی مقاصد کے لئے کیوں استعمال کیا جا رہا ہے. ایسوسی ایشن کے صدر سید عامر عبداللہ نے کہا کہ پاک ترک اسکوک کی بنیاد آئین کے مطابق رکھی گئی تھی.

انہوں نے کہا کہ ترکی حکومت کی جانب سے اسکول کے اساتزہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے.

سید عامر عبداللہ نے کہا کہ یہ اسکولز یہ اسکول کسی حکومت کی مالی معاونت سے نہیں چل رہا بلکہ پاکستانی عوام کی ملکیت ہیں . انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو کسی مجرم کی طرح تین دن کے عرصے میں ملک بدر کرنا افسوس ناک ہے

انہوں نے بتایا کہ گیارہ ہزار طالب علم 26 اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ترکش اساتذہ کے بارے میں قیاس آرائیاں پیدا ہونے پر ہمیں تشویش ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے