قمر زمان کائرہ پیپلز پارٹی پنجاب کے نئے صدر

پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبہ پنجاب کی سیاست میں دوبارہ سرگرم ہونے کے لیے نئی قیادت کا اعلان کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کو پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر منتخب کیا ہے۔قمر زمان کائرہ پیپلز پارٹی کے سابق دوِر حکومت میں وفاقی وزیر اطلاعات رہے.

جمعے کو پنجاب کے لیے پیپلز پارٹی کی نئی قیادت منتخب کرنے کا فیصلہ بلاول ہاؤس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔پیپلز پارٹی نے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی ندیم افضل چن کو پیپلز پارٹی پنجاب کا جنرل سیکریٹری اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کو انفارمیشن سیکریٹری پنجاب مقرر کیا ہے۔ اس سے قبل میاں منظور احمد ووٹو پنجاب میں پیپلز پارٹی کے صدر تھے۔

پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پارٹی کی تشکیلِ نو کا مقصد کارکنوں کے درمیان اختلاف ختم کر کے انھیں ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہے۔پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بی بی سی کو بتایا کہ پنجاب میں پارٹی کی نئی قیادت مقرر کرنے کا مقصد صوبے میں پارٹی کو مضبوط بنانا ہے تاکہ پارٹی پنجاب کی سیاست میں دوبارہ سرگرم ہو سکے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی نئی قیادت مقرر کرنے کا فیصلہ قمر زمان کائرہ سمیت دیگر عہدیداروں کی اچھی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
فرحت اللہ بابر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کی نئی پارٹی قائدین کے لیے اہداف واضح کر دیے ہیں جس کے بعد اُن کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ قمر الزمان کائرہ اور ندیم افضل چن کو سنہ 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ نواز کے اُمیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پیپلز پارٹی دورِ حکومت میں وزارت کا منصب سنھبالنے والے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے 2013 میں وفاقی دارالحکومت سے الیکشن لڑا تھا لیکن انھیں بھی ناکامی ہوئی تھی۔

سنہ 2013 کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں بری طرح شکست ہوئی تھی اور قومی اسمبلی میں پنجاب سے پیپلز پارٹی صرف تین نشستیں ہی جیت سکی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے