بغداد: بس کے قریب خودکش ٹرک دھماکا، 70افراد ہلاک

عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوب میں زائرین کی بس کے قریب خودکش ٹرک دھماکے میں 70افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ہوا ٹرک جنوبی شہر حلہ کے ایک گیس اسٹیشن میں کھڑی زائرین کی بس سے ٹکرادیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور بس سمیت گیس اسٹیشن میں آگ لگ گئی۔

واقعے میں زائرین سمیت 70افراد ہلاک اور درجنوںشدید زخمی ہوئے ہیں، داعش نے حملے کی ناصرف ذمہ داری قبول کی ہے بلکہ دعویٰ کیا ہے کہ اس کارروائی میں دوسو افراد کو ہلاک و زخمی کیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے