پیٹرولیم مصنوعات میں 6 روپے تک اضافے کا امکان

[pullquote]ملک میں اگلے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 6 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔[/pullquote]

نومبر میں ملک میں امپورٹ کی گئی پیٹرولیم پروڈکٹس کی امپورٹ قیمت کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 6 روپے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپےلیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ رون 92 پیٹرول کی قیمت ساڑھے 5 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔

یکم دسمبر سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کا اندازہ لگایا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ حکومت کیلیےقیمتیں پرانی سطح پر برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے