حریم فاروق: مختصر اور کامیاب سفر

حریم فاروق پاکستانی شوبز کا وہ نام ہیں جنہوں نے کم وقت میں اچھا کام کرکے بہت جلد شہرت حاصل کرلی ہے۔ اداکاری کا آغاز تھیٹر سے کیا پھر ۲۰۱۳ میں پاکستانی ڈارؤنی (ہارر) فلم ’سیاہ‘ میں مرکزی کردار کے ساتھ فلموں میں کام شروع کیا۔ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن ڈراموں میں آتی رہیں جن میں ’دیار دل‘ نے بہت شہرت حاصل کی۔ حریم اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ چکی ہیں اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’جانان‘ کی شریک پروڈیوسر ہیں۔

آج ان کی پہلی فیچر فلم ’دوبارہ پھر سے‘ ریلیز ہورہی جس کے بارے میں حریم بہت پرجوش ہیں۔ اس سلسلے میں آئی بی سی نے حریم سے ان کی نئی فلم اور کیریئر کے بارے میں خصوصی بات چیت کی۔

dobara-phir-se-640x472

دوبار پھر سے کی کہانی کیا ہے ؟
میرے لیے اس فلم کی کہانی انسان کے مختلف رشتوں اور اس کی زندگی میں ان کی اہمیت کی کہانی ہے جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ دو لوگ ایک دوسرے کو چاہنے کے باوجود مل نہیں پارہے لیکن ساتھ ہی ایک دوسرے کو بھولنے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔
یہ ایک یہ ایک ہلکی پھلکی قسم کی لو سٹوری ہے جس میں ہیرو اور ہیروئن کی محبت کے علاوہ ان کےاطراف میں موجود رشتوں اور دوستوں کی اہمیت بھی دکھائی گئی ہے، جو ان کی بچھڑنےاور ملنے کی وجہ بھی ہیں۔

فلم میں آپ کا کیا کردار ہے؟
میرا کردار اس فلم میں ایک کامک آرٹسٹ کا ہے جو اپنی زندگی میں کافی پریشان کن حالات کا شکار ہے۔ اس ہی دوران اس کی ملاقات مسٹر رائٹ سے ہوجاتی ہے اور دونوں میں محبت بھی ہوجاتی ہے لیکن کچھ مسائل کی وجہ سے دونوں ایک دوسرے سے مل نہیں پار ہے ہوتے۔ فلم ان کے اس ہی سفر کی کہانی ہے کس طرح وہ ایک دوسرے کو حاصل کرنے کے لیے ان مسائل پر قابو پاتے۔

1085975-a-1460787961-107-640x480

مہرین جبار کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟
مہرین بہت قابل ڈائرکٹر ہیں اور انہیں اداکار کو اپنے کردار کے مطابق ڈھالنا بہت خوب آتا ہے۔ اس کے علاوہ میرے ساتھی اداکاروں نے بھی میری بہت مدد ہ خاص طور پر علی کاظمی۔ ویسے ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کی یہ پہلی یا دوسری فلم ہے اس لیے سب ہی ایک تجربے سے گزر رہے تھے۔ اس لیے جب میں شوٹ پر جارہی تھی تو سوچ لیا تھا کہ ڈائرکٹر کی ہربات ماننی ہے۔

2

اس کے علاوہ کوئی اور فلم کررہی ہیں؟
میں ایک اور فلم میں بھی کام کرہی جس کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ بھی میں کئی دیگر پروجیکٹس پربھے کام کرہی ہوں جن کے بارے میں ابھی بات کرنا قبل از وقت ہے۔

اداکاری شروع کہاں سے کی؟
میں نے تھیٹر سے اداکاری شروع کی اور پانچ سال تک اسلام آباد میں تھیٹر کرتی رہی۔ پھر جب میں اپنے تھیٹر کراچی لے کر آئی تو میری ملاقات انور مقصود سے ہوئی اور انہوں نے مجھے اپنے کھیل ’پونے چودہ اگست‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی۔ پھر میں نے ان کی مشہور ٹی وی سیریز ’آنگن ٹیڑھا‘ کے اسٹیج پلے میں کام کیا۔ جو تقریبا ایک سال تک لگا رہا۔ جہاں آرا کا کرادر کرنا میرے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا (جہاں آرا کا کردار ٹیلی ویژن پر بشریٰ انصاری نے ادا کیا تھا)۔

انور مقصود کے ساتھ کام کرنا کیسا لگا؟
انور مقصود بلاشبہ بہت زہین لکھاری ہیں اور جو وہ کہنا چاہتے ہیں اس کا اظہار بہت اچھے طریقے سے کرتے ہیں۔ ان کو الفاط سے کھیلنا آتا ہے۔

16890-aangan-1366023991

ٹی وی میں کام کرنا کیسا لگتا ہے؟
میں اس شعبے کے تمام کام کرنا چاہتی ہیں۔ پہلے تھیٹر کیا، پر فلم کی، پھر ٹیلی ویژن میں۔ ابھی حال ہی میں میرا ایک ڈرامہ ’دل بیقرار‘ ختم ہوا ہے اور ایک نیا سیریل سال کے آخر میں آئے گا۔

516720-siyaah-1362584219-132-640x480

فلم اور ایکٹنگ کے علاوہ کیا کررہی ہیں؟
اداکاری کی علاوہ میں پروڈکشن میں بھی ہوں۔ جانان میں بطور پروڈیوسر میری پہلی فلم تھی۔ (جانان بقرعید پر ریلیز کے بعد ابھی تک سینماؤں میں لگی ہوئے ہے) ۔

آپ لوریال کے ہیئر کلر کی برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں؟ ماڈلنگ کا خیال کیسے آیا؟
بس اچانک ہی ہوگیا۔ ایک دن لوریال والوں کا فون میرے پاس آیا کہ وہ مجھ سے کام کروانا چاہتے ہیں۔ میں نے بھی اچھی برانڈ دیکھ کر ہاں کردی۔ پھر انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے لیے بالوں کو سنہری رنگنا پڑے گا۔ میں نے کہا چلو تجربے کے طور پر یہ بھی کر لیتے ہیں۔ یہ سچ ہے کہ میں ابھی تک اپنی زندگی میں مختلف تجربات کرتی آئی ہوں۔

Hareem-Farooq-on-Orea-set

کیا ابھی مزید ماڈلنگ کرنی ہے؟
میرے خیال میں اگر آپ اداکار ہیں تو ماڈلنگ آپ کے کام کے ساتھ ساتھ چلتی رہتی ہے۔ مختلف برانڈز آپ سے تعلق جوڑنا چاہتی ہی اوراچھی بات یہ ہے کہ وہ آپ کو بطور ماڈل نہیں بلکہ بطور اداکار یا سیلیبرٹی ہی لینا پسند کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے