آرمی چیف کا چکلالہ گیریزن راولپنڈی کا الوداعی دورہ

آرمی چیف نے چکلالہ گیریژن راولپنڈی کا الوداعی دورہ کیا ، جنرل راحیل شریف نے فوجی جوانوں کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا، جنرل ہیڈ کوارٹرز میں امریکی سفیر نے ان سے بھی ملاقات کی ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے الوداعی دورے اور ملاقاتیں جاری ہیں۔ چکلالہ گیریژن پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ٹین کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کے دوران آرمی چیف نے وطن کی خاطر قربانیاں دینے والے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
قبل ازیں جنرل راحیل شریف کی جی ایچ کیو میں امریکی سفیر ڈیویڈ ہیل سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر امریکی سفیر کاکہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پاک آرمی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایم کامیابیاں حاصل کیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے