سزائے موت کے قیدی کی جیل میں شادی

جیل ویسے تو مجرموں کو پابند سلاسل کرنے کی جگہ ہے جہاں خوشی کا گذر نہیں ہوسکتا مگر سعودی عرب کی ایک جیل میں قصاص کے سزا یافتہ ایک مجرم کی حال ہی میں ہونے والی شادی کی تقریب نے سارا منظر بدل دیا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنی نوعیت کی منفرد شادی کی تقریب نجران کے علاقے میں قائم ایک جیل میں ہوئی۔ جیل انتظامیہ نے سزائے موت کے قیدی سالم حسن الکربی کی شادی اس کے قبیلے کی ایک خاتون کے ساتھ کرانے کا مکمل اہتمام کیا۔

شادی کی منفرد تقریب میں ڈائریکٹر جیل خانہ جات کیٹپن محمد صالح القحطانی اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ عصام السرحانی نے بھی شرکت کی۔
جیل کے سپرنٹنڈنٹ کرنل الشمری نے بتایا کہ ملزم الکربی کی جیل میں شادی کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ ملزم کی جیل میں شادی کی تقریب پر وہ بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکام کو جیلوں میں قیدیوں کو اس طرح کے مواقع فراہم کرتے رہنا چاہیے تاکہ قیدیوں کو بھی خوشیوں کے مواقع میں شریک رکھا جا سکے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے