پنجاب کابینہ میں توسیع، 11 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی کابینہ میں توسیع کے بعد 11 نئے وزرا سمیت دو معاون خصوصی اور دو مشیروں آج حلف اٹھا لیا ہے جبکہ ایک وزیر بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حلف نہ اٹھا سکے۔

پیر کے روز حلف اٹھانے والوں میں حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم حسین قادری، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور خود کش حملے میں مارے جانے والے سابق صوبائی وزیر داخلہ کرنل شجاع خانزادہ کے صاحبزادے جہانگیر خانزادہ سمیت ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

نئے وزرا کی فہرست میں شامل سید علی رضا گیلانی بیرون ملک ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔

اتوار اور سوموار کی درمیانی رات پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گیے نوٹیفیکیشن کے مطابق دیگر نئے وزرا میں خواجہ عمران نذیر،نغمہ مشتاق، امانت اللہ خان شادی خیل، شیخ علاؤالیدن، محمد منشاء اللہ بٹ، مہر اعجاز احمد اچلانہ، محمد نعیم اختر خان بھابھلہ، سید علی رضا گیلانی، اور ملک احمد یار ہنجرز شامل ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سے جاری ہونے والے ایک اور نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ارکان ملک محمد احمد خان اور رانا محمد ارشد کو مشیر جبکہ رانا مقبول احمد اور عزم الحق کو معاونین خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں عرصہ دراز سے صحت، اطلاعات اور داخلہ جیسے اہم محکمے خالی پڑے ہیں، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خواجہ سلمان رفیق کو صحت اور زعیم حسین قادری کو اطلاعات کے محکمے الاٹ کیے جائیں گے۔

خواجہ سلمان رفیق، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے چھوٹے بھائی ہیں اور جہانگیر خانزادہ خود کش حملے میں مارے جانے والے پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل شجاع خانزادہ کے صاحبزادے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے