کراچی میں مخدوش عمارت کے مکین رہائش گاہ خالی کرنے پررضا مند

کراچی کے علاقے پاکستان چوک پر واقع ایک مخدوش عمارت کے مالک اور رہائشیوں کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

مالک کی جانب سے فی فلیٹ ڈیڑھ لاکھ روپے دینے کی یقین دہانی پر مکین فلیٹس چھوڑنے پر تیار ہوگئے، جس کے بعد رہائشیوں کو اسنارکل کے ذریعے نیچے اتارا گیا۔

واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پاکستان چوک کی ایک عمارت کے رہائشیوں کو انتباہ جاری کیا تھا کہ عمارت رہنے کے قابل نہیں لیکن مکین گھر خالی نہ کرنے پر بضد تھے ، ان کا کہنا تھا کہ بلڈنگ کا مالک پگڑی کی رقم لوٹائےتو ہی جائیں گے۔

ڈی سی ساؤتھ رفیق قریشی نے اس صورت حال کے بعد وارننگ دی تھی کہ اگر بات نہیں مانی گئی تو مکینوں کو زبردستی نکالا جائے گا۔

عمارت کے زینے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گذشتہ روزگر گئے تھے،جس کے بعد رہائشیوں کو عمارت سے منتقل کرنے کے لیے اسنارکل آئی تھی تاہم مکین عمارت چھوڑنے کیلئے تیار نہیں تھے جس کے بعد عمارت کے مالک اور مکینوں کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

مذاکرات کے دوران بلڈنگ کے مالک نے ڈیڑھ لاکھ فی مکین کو ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مکین عمارت سے باہر آنے پر آمادہ ہوگئے اور انہیں اسنارکل کے ذریعے اتارا گیا۔

شہر قائد میں یہ صرف ایک عمارت نہیں بلکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تو تین سو سے زائد بلڈنگز کو رہنے کے لیے انہتائی خطرناک قرار دیا ہے، لیکن اس کے باوجود عوام اس میں رہنے پر مجبور ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے