کوئٹہ :انسداد پولیو مہم ختم،رہ جانیوالےکو ویکسین پلانے کا آغاز

کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو کا 5 روزہ مہم کل ختم ہوگئی، ان اضلاع میں آج رہ جانےوالےبچوں کوپولیو سےبچاؤکی ویکسین پلائی جارہی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹر برئے انسدا د پولیو کے حکام کے مطابق ضلع کوئٹہ،پشین اورقلعہ عبداللہ میں 23 تاریخ سے شروع ہونے والا انسداد پولیو مہم اختتام پزیرہوگئی،تینوں ہائی رسک اضلاع میں پولیو مہم 5 روز تک جاری رہی،مہم میں اب تک 95فیصدسےزائد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔

ہائی رسک اضلاع میں آج رہ جانےوالےبچوں کوپولیو سےبچاؤکی ویکسین پلائی جارہی ہے،کوشش ہےکہ آج 100فیصد ہدف حاصل کرلیاجائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے