کراچی: 6 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

کراچی میں 6روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گی اور 3دسمبر کو اختتام پذیر ہو گی۔ 99 یونین کونسلوں میں مہم پر عملد رآمد کیا جا ئے گا۔ 15لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

کمشنر کراچی اعجاز احمد خا ن کی زیر صدارت ایک اجلاس میںآج سے شروع ہو نے والی انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا ۔کراچی انسداد پولیو ٹاسک فورس کے کو آرڈینٹر نے اجلاس کو انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

دریں اثنا کمشنر کراچی نے ضلع ملیر کے ڈپٹی کمشنر اور ہیلتھ افسر اور عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندوں کا ایک اجلاس طلب کیا جس میں سجاول میں پولیو کیسز کی روشنی میںکراچی کے ضلع ملیر میں انسداد پولیو کی کوششوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ صورتحال میںضلع ملیر میں داخل ہونے والے راستوں پر خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔

ضلع میں انسداد پولیو کی کوششوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی، جو بچے رہ گئے ہیں انھیں خصوصی توجہ اور اقدامات سے کور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں یونیسف کی ڈپٹی ٹیم لیڈر جلپا رتنا نے کراچی میں انسداد پولیو کی کوششوں کو سراہا انھوں نے کہا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کی کوششیں صحیح سمت میں کی جا رہی ہیں ۔

انھوں نے بالخصوص کراچی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی ۔ کمشنرنے کہا کہ حکومت جلد از جلد پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے لئے کو شش کر رہی ہے ان کوششوں میں عالمی پارٹنرز کا کردار بھی اہم اور قابل تعریف ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر محمد علی شاہ ٹائون ہیلتھ افسر،کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آڑڈینیٹر ڈاکٹر نصرت علی اور دیگر بھی مو جو د تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے