ویمن ٹی20 ایشیاکپ :پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کو 9وکٹوں سے شکست دے کر اتوار کو کھیلے جانے والے ویمن ایشیا کپ کرکٹ کے فائنل کے لیے راہ ہموار کر لی ہے ۔

بینکاک میں جاری ویمن ایشیا کپ کے میچ میں بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، پوری ٹیم 16 ویں اوور میں صرف 44 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، صرف 2 کھلاڑی جہاں آراء عالم اور رومانہ احمد ڈبل فگر میں پہنچ سکیں ۔

ثنا میر نے3 اور ایمن انور نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں پاکستان ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 10 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ پر پورا کر لیا ۔ جویریہ خان نے 26 اورارم جاوید نے 17 رنز اسکور کی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے