پاکستانی ذہین ترین قوم ہیں . ڈونلڈ ٹرمپ

وزیراعظم نوازشریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا اور ان کو مبارکباد پیش کی، جس پر ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ پاکستانیوں کو بتا دیجئے کہ آپ سب شاندار لوگ ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نوازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ سے بات کرتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں طویل عرصے سے آپ کو جانتا ہوں۔

وزیر اعظم صاحب آپ کی شہرت بہت اچھی ہے۔ آپ بہترین شخصیت ہیں۔ آپ بہترین کام کر رہے ہیں جو ہر جگہ نظر آ رہا ہے۔ آپ سے جلد ملاقات کا خواہاں ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا پاکستان عظیم مواقع رکھنے والا شاندار ملک ہے اور پاکستانی ذہین ترین قوم ہیں ۔

وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔نومنتخب امریکی صدر نے دورہ کی حامی بھر لی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم کو تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ٹرمپ نے کہا کہ تصفیہ طلب مسائل کے حل میں کردار ادا کرنا اعزاز ہوگا، ذاتی طور پر کردار ادا کروں گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے