محبت کی نئی کہانی ”ٹینا عامر“ کے خلاف ہندو انتہاپسندطیش میں آگئے

بھارتی پبلک سروس کمیشن میں پہلی پوزیشن لینے والی ہندودوشیزہ ٹینا دابی دوسرے نمبر پر آنے والے کشمیری نوجوان طاہرعامرپر پہلی نظر میں دیکھ کر ہی مرمٹنے لگی

دونوں قریب آئے تو لیلیٰ مجنوں اور ہیر رانجا کے مخالفین جلنے لگے ،انتہاپسندوں نے ، محبت کی داستاں کو “لوجہاد” قرار دیدیا، ٹینا کے والدین کو دھمکیاں

دل تو بچہ ہے ، کب اور کہاں کس پر آجائے اوریہ کم بخت محبت کس کو کب اور کہاں ہو جائے؟ کسی کو نہیں معلوم. آج کل بھارت اور کشمیرمیں پروان چڑھنے والی محبت کی ایک ایسی ہی داستاں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے. مگر ہائے یہ سماج محبت کرنے والوں کو کہاں چین سے جینے دیتا ہے ۔ ہندو لڑکی ہو اورj2 رمسلمان لڑکا وہ بھی کشمیری ایسے میں ہندو انتہاپسند کہاں چین سے بیٹھ سکیں گے ۔ ہندوانتہا پسندوں نے کشمیری نوجوان اور ہندو لڑکی کے درمیان پروان چڑھنے والی محبت کی نئی کہانی کو “لوجہاد” سے جوڑکرمخالفت کرنا شروع کردی. ہے۔

بھارتی پبلک سروس کمیشن 2015 کے امتحان میں پہلا مقام حاصل کرنے والی بھارتی دوشیزہ ٹینا ڈابی اور دوسرا مقام حاصل کرنے والے کشمیری نوجوان اطہر عامرالسیف خان کو پہلی نظر میں ہی پیار ہو گیا اوریہ محبت اتنی پروان چڑھی کے اب وہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے آمادہ ہو گئے۔ دونوں کے گھروالے بھی اس رشتے کے لیے بےتاب ہیں تاہم ہندو انتہاپسند جماعت بھارتی ہندو مہاسبا کی پیٹ میں مروڑیں اٹھنے لگیں اور محبت کی داستان کو لو جہاد قرار دیدیا۔ انتہاپسند ہندو سوشل میڈیا پر کھل کر طاہرعامر اور ٹینا کی مخالفت کرنے لگے ۔حد تو یہ ہے کہ لڑکی کے والدین کو دھمکی آمیز خط لکھ دیا۔ .

نو نومبر کو فیس بک پر ٹینا ڈابي کے نام سے بنے ایک فیس بک پروفائل پر اسٹیٹساپ ڈیٹ کیا گیا تھا کہ “اطہر عامر خان”، اس کے بعد ہی دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا میں شیر کی جانے لگی تھیں.

ٹینا ڈابی نے خود ٹائمز آف انڈیا اخبار سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اطہر عامر سے شادی کرنے والی ہیں اور دونوں کی جلد ہی مگنی ہونے والی ہے. 22 j3سالہ ٹینا یو پی ایس سی امتحان میں پہلا مقام حاصل کرنے والی پہلی دلت خاتون ہیں.

ٹینا اور اطہر اس وقت مسوری واقع لال بہادر شاستری بھارتی انتظامیہ اکیڈمی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں. ٹینا اور اطہر نئی دہلی میں 11 مئی کو ملے تھے. رپورٹ کے مطابق 23 سالہ طاہرعامر کو ان سے پہلی نظر میں پیار ہو گیا تھا. ٹینا نے اخبار کو بتایا، “ہم صبح ملے اور شام کو طاہرعامر میرے دروازے پر تھا.” لیکن ٹینا نے عامر کا پرپوزل اگست میں قبول کیا. ٹینا کہتی ہیں، “لیکن میں عامر کو ہر روز اس کی لگن کی بدولت کہتی ہوں. وہ شاندار انسان ہے. “

j4سوشل میڈیا پر جب ٹینا اور اطہر کی تصاویر شیئر کی جانے لگیں تو کچھ لوگوں نے ان پر اعتراض تبصرے بھی کیں. تبصرہ سے ٹینا مجروح بھی ہوئیں.

ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے دھمکیاں ملنے پر ٹینا کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے مذہب کے شخص کے ساتھ محبت یا شادی کرنے پر کچھ لوگ انگلی اٹھاتے ہی
ہیں لیکن ایسے لوگ معاشرے میں صرف پانچ فیصد ہوتے ہیں. سماج کا بڑا طبقہ اس سے خوش ہی ہوتا ہے.

یاد رہے لو جہاد(Love Jihad) بھارتی انتہاپسندوں کی تخلیق کردہ اصطلاح ہے ہندوانتہاپسندوں کے مطابق جب کوئی مسلمان نوجوان کسی ہندو لڑکی کو اسلام کی طرف راغب کرنے کے لیے اسے محبت کرنے لگے تو وہ لو جہاد کہلاتا ہے . اسے رومیو لو بھی کہا جاتا ہے

بشکریہ : اسٹیٹ ویوز ڈاٹ پی کے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے