آٶ شروع ہوجائیں

جناب عالی! ہمیں کم تولنا چاہیئے ساتھ میں جھوٹ کا بھی اضافہ کرنا چاہیئے۔ پورے فخر کے ساتھ ملاوٹ ہر چیز میں کرنی چاہیئے کیونکہ ملاوٹ سے منافع بہت ہوتا ہے۔اور جس کام میں منافع نہ ہو اس کام کا کیا فائدہ؟دودھ والے ہو یا دکاندار ملاوٹ کو لازمی سمجھے کیونکہ ملاوٹ نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ وہ ایماندار ہے ہی نہیں جو ملاوٹ نہ کرتا ہو لہذا خوب جم کے ملاوٹ ہر چیز میں کریں۔ جو جھوٹ نہ بولتا ہو وہ تو سچا ہے ہی نہیں۔ ہمیں چاہیئے کہ اپنی ہردوسری بات میں جھوٹ کا سہارا لیں اس سے ھوگا یہ کہ لوگ آپ کو اچھا سمجھیں گے اور آپ کی طرف متوجہ بھی ہونگے کیونکہ فرمایا جاتا ہے کہ جھوٹ ہے تو ہم ہیں جھوٹ نہیں تو ہم بھی نہیں۔

جناب عالی !کوئی لڑکی گزر رہی ہو اسے گور گور کرجو نہ دیکھے وہ تو مرد ہے ہی نہیں ،اسے چاہیئے اپنے دل کا علاج کرے یا اپنی آنکھوں کا علاج کرے اسے ٹھیک سے دکھائی نہیں دیتا۔ لڑکیوں کو بھی چاہیئے کہ پردہ کرنے کی قطعا کوئی ضرورت نہیں ہے بھلا یہ کیسے زندگی ہوئی۔ جنابِ عالی پردے بالکل ایک غیر ضروری اور خود پر بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ ایسے فضول اور لغو چیز کو ترک کرنا چاہیئے۔ پردے کے نقصانات بھی بہت ہیں زیادہ کپڑا لینا ہوگا جس پر خرچ بھی زیادہ آئے گا اور دوسری اہم بات یہ ہے کہ لڑکے پھر شوق سے نہیں دیکھیں گے جو کہ ایک نہایت غلط بات ہے۔

جناب عالی !لڑائی جب ہوجائے کوشش کریں کہ صرف باتوں باتوں میں لڑائی نہ ہو بلکہ وہ تو مرد کا بچہ ہے ہی نہیں جو عملی اقدامات نہ کرے ۔ ایسی صورتحال میں مخاطب کو گریباں سے پکڑیں اور دیوار سے دے ماریں۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو یہ آپ کی بے غیرتی اور بزدلی کی نشانی ہے۔ اور تم سے سب سے بہترین وہ ہے کہ ایسے موقع پر اپنے حریف کو دنیا ہی سے ڈیلٹ کردے۔ ایسے کرنے سے لوگ آپ سے ڈریں گے اور پورے علاقے میں آپ کے وقار میں اضافہ ہوگا سارے لوگ آپ کی بہت عزت کریں گے۔ جناب عالی یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیئے کہ قتل کرنا کوئی گناہ نہیں ہے یہ تو ایک عام سی بات ہے۔ بلکہ اللہ پاک ایسے بہادری کے کاموں سے بہت خوش ہوتے ہیں۔ جناب عالی ایک دشمن دار فرماتے ہیں کہ وہ مرد تو مرد ہے ہی نہیں اگر اس نے قتل نہ کیا ہو۔ جناب عالی !یہ ہوتی ہے ہمت ،حوصلہ اور بہادری۔دنیا میں اتنے سارے لوگ مرغیوں کی طرح ذبح ہو رہے ہیں اگر ایک کو آپ نے قتل کر دیا تو یہ اتنی بڑی بات نہیں ہے۔

اپنی بہن کے ساتھ کسی غیر بندے کا فون نمبر دیکھے یا اسے فون پر بات کرتے دیکھیں تو زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔اور نہ کوئی تفتیش کر ضرورت ہے ۔بغیر کچھ سوچے بہن کو فوراً ذبح کر دیں اور اپنی بہن کے فون سے اس کے سہیلیوں کے نام اپنے فون میں سیو کر لیں اور ان سے باتیں کریں جو مرضی چاہے کریں کیونکہ آپکی کوئی بہادر بہن نہیں ہے جو آپ قتل کر سکے۔ آپ کو کھلی آزادی ہے۔ آپ کو ذرا بھر بھی فکر نہیں کرنی چاہیئے نہ کوئی شرم محسوس کریں۔ آپ تو غیرت مند ہیں کیونکہ غیرت کے نام پر آپ کا یہ کارنامہ سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے۔گلی گلی آپ کے اس کارنامے اور ہمت کو سراہا جائے گا ۔

جناب عالی! ملک کے سیاست دانوں کو میرا پیغام ہے کہ جلدی کریں۔وہ انتہائی بے ایمان ہوگا جو قومی خزانے کو ہڑپ کرنے میں جلدی نہ کرے جو کرپشن کرنے میں جلدی نہ کرے جو عوام کو لولی پوپ دینے میں جلدی نہ کرے جو عوام کو باغات دکھانے میں جلدی نہ کرے جو ملک کے حالات تباہ وبرباد کرنے میں جلدی نہ کرے جو وی آئی پی کلچر رائج کرنے میں جلدی نہ کرے جو سفارشیں پوری کرنے میں جلدی نہ کرے۔ جناب عالی وقت کی قلت کی وجہ سے میرے ملک کے عزیز سیاسدانون کو جلدی کرنی ہوگی ورنہ ایسے چانسس بار بار نہیں ملتے اور بڑے کہتے ہیں وہ پاکستانی ہی نہیں ہے جو ایسے موقعوں پر جلدی نہ کرے۔

جناب عالی !ملک میں بجلی کا بحران ہے ۔ اس لیے ہمیں کنڈا کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ میٹر لگوانے کی ضرورت نہیں۔ یہ ملک آپ کا ہے آپ خودمختار ہیں آپ آزاد ہیں۔ جناب عالی میٹر ریڈر آجائے تو تواسے چائے اور دو سو روپے دے کر فارغ کریں۔یہ آپ کی بجلی ہے آپ جو چاہے کریں کوئی آپ سے اگر پوچھیں تو رشوت میاں کہیں نہیں گیا اس کا گھر قریب ہی ہمارے کرپٹ دماغ میں ہوگا اس سے رابطہ کر کے مسائل ختم کریں اور اپنی زندگی جیئے۔ اللہ سب کو سلامت رکھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے