بیرونی ممالک کی جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک

ویلفئر سوساٹی فار اوورسیز رائٹس کے چیئرمین بیرسٹر داؤد غزنوی نےپریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کےدوران کہا کہ بیرون ممالک کی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جارہا ہے.
پاکستانی قیدیوں کو قتل کرنے کے بعد انکی لعش بھی اُنکے لواحقین کو واپس نہیں کی جاتیں.چیئرمین ویلفئیر سوسائٹی بیرسٹر داؤد غزنوی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہےکہ حکومت سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق واضع پالیسی مرتب نہیں کی ہے.

حکومت نے صرف گائیڈ لائن مرتب کی ہے جو کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے.

چئیرمین ویلفئر سوسائٹی فار اورسیز نے حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہبیرن ملک جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کیلئے قانون سازی کرے اور واضع پالیسی بنائے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے میں حکومت ناکام حکمت عملی کا مظاہرہ کررہی ہے.ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ووٹ کا میکنزم بنانے میں ہٹ دھرمی سے کام لے رہی ہے.

بیرسٹر داؤد غزنوی نے کہا ہےکہ سابق نادرا چئیرمیں جناب طارق ملک کا مجوزہ میکنزم کی روشنی میں تارکین وطن کے لئیے ووٹ کے حق کو یقینی بنایا جائے.80 لاکھ سمندر پار پاکستانی ووٹ کے حق کے لئیے حکومت پاکستان کی راہ تک رہے ہیں.

سپریم کورٹ میں 2011 سے اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے لئے مقدمات زیر سماعت ہیں ،سپریم کورٹ نے عبوری حکم جاری کیاکہ پارلیمنٹ آرڈیننس بنائے اور حکمت عملی بنائےمگر آرڈیننس 4ماہ کی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ختم ہوگیا اور آئین نہ بن سکا.اس پر تفشیش ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے