’ڈئیر زندگی ‘52اعشاریہ5کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی ایک ہفتہ قبل ریلیز ہونے والی فلم ’ڈیئر زندگی‘ نے بھارت میں اب تک 52اعشاریہ5کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم بین الاقوامی سطح پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔گوری شندے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 23 نومبر کو 1200 سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔

فلم کی کہانی ایک لڑکی کائرہ کے گرد گھومتی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک ہدایت کارہ ہیں۔ فلم میں یہ کردار عالیہ بھٹ نبھا رہی ہیں۔

فلم میں شاہ رخ خان ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں جن کے پاس عالیہ بھٹ علاج کے لئے جاتی ہیں اور یہیں سے کہانی کا آغاز ہوتا ہے۔فلم میں پاکستانی اداکار علی ظفر بھی اداکاری کے جوہر دیکھائیں ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے