کوئٹہ میں کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن جلد شروع کردئیے جائیں گے

بلوچستان میں گردوں کے امراض میں مبتلا افراد اور ان کے اہل خانہ کے لئے خوشخبری ہے کہ کوئٹہ میں کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن جلد شروع کردئیے جائیں گے۔

گردوں کے ٹرانسپلانٹ آپریشن کوئٹہ میں صوبائی حکومت کے تحت بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرویورالوجی میں کئے جائیں گے۔

ترجمان انسٹی ٹیوٹ کےمطابق مریضوں کو کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کی سہولت مفت مہیاکی جائےگی، کوئٹہ میں سہولت کےبعدٹرانسپلانٹ کےلئے مریضوں کو دیگر صوبوں کوجانےکی ضرورت نہیں رہےگی۔اس حوالے سے ضروری بندوبست کیاجارہاہے۔

یاد رہے کہ نجی شعبے میں ایک مریض کے کڈنی ٹرانسپلانٹ پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے ہیں اور اس کےلئے کوئٹہ اور اندرون صوبہ سے مریضوں کو کراچی یا لاہور جاناپڑتا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے