سونا 350 روپے سستا ہوگیا

سونے کی قیمت میں مزید کمی آئی ہے،ایک تولہ سونا 350 روپے سستا ہوکر48950 روپے کا ہوگیا، جب کہ آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 300 روپے کم ہوکر 41357 روپے ہوگئی ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کی کمی سے 1165ڈالر فی اونس پر آگیا ہے،عالمی مارکیٹ میں سونا سستاہونے پر مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 350 روپے کمی کے بعد 48 ہزار 950 روپے پر آگیا۔

ایک ماہ5 روز میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں 3 ہزار 50 روپے کی کمی ہوچکی ہے اور 10 گرام سونا 2ہزار 614 روپے سستا ہوچکا ہے۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کے سودوں میں فروخت کا رجحان دیکھا جارہا ہے، اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے