ڈالر مہنگاہوکر 107 روپے پر پہنچ گیا

اوپن مارکیٹ میں دو روز کے دوران ڈالر 50 پیسے مہنگاہوکر 107 روپے پر پہنچ گیا ۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق بڑھ کر 2روپے 20 پیسے ہوگیا ۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر دو پیسے کم ہوکر 104 روپے 80 پیسے پر آگیا ۔ ایکس چینج کرنسی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے اضافے سے 107 روپے پر آگیا ہے ۔

حکومت نے سونے اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون کا اعلان کیا تھا لیکن کوئی عملی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہونا شروع ہوگیا ہے ۔

ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ اسمگلرز کے خلاف ایکشن کے بجائے کرنسی ایکس چینج کو ہی پریشان کیا جارہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ملک بھر کی تمام کرنسی ایکس سے ڈھائی ہزار ڈالر تک کے تمام لین دین کی تفصیلات طلب کرلی ہیں لیکن اس سے ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام نہیں ہوسکے گی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے