کہتا ہے یہ نواز شریف، شکریہ راحیل شریف

شکریہ راحیل شریف۔۔۔۔

29 نومبر کو جنرل راحیل شریف نے چھڑی نئے آرمی چیف جنرل باجوہ کے سپرد کی اور گھر چل دیئے۔۔۔ جس کے بعد سے دس روز کے درمیان کچھ اہم واقعات سامنے آئے۔۔۔

1۔۔۔۔ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس اگلے سال تک ملتوی کردیا۔۔۔۔ اب نیا بینچ بنے گا۔۔۔اور پھر سے سماعت ہوگی۔۔

2۔۔۔۔۔ مشیرخارجہ فرماتے ہیں۔۔۔ بلوچستان سے پکڑے جانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ملے۔۔۔۔( یہ بات بھارتی میڈیا نے خوب ہائی لائٹ کی۔۔)

3۔۔۔۔ ایم کیوایم لندن نے کراچی میں بھرپورانٹری ماری ۔۔۔ لندن کے کارکنان رینجرز کے مدمقابل آئے۔۔۔

4۔۔۔۔ ڈان لیکس میں اپنی وزارت کھونے والے پرویز رشید صاحب نے 40 روز بعد وزیراعظم کی حمایت میں پی آئی ڈی کے اندر بیٹھ کر پریس کانفرنس کی اور منظر عام پر آگئے۔۔

5۔۔۔ پیٹرول مہنگا کردیا گیا۔۔۔

6۔۔۔۔۔۔اور حیرت انگیز طور پر کنٹرول لائن پر بھارتی توپیں خاموش رہیں۔۔۔۔

اگر کسی کو ایک بھی نقطے سے اختلاف ہو تو اپنی رائے کااظہار کرسکتا ہے۔۔۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے