حلب سے اظہار یکجہتی، اسلام آباد میں مظاہرے

بشار الاسد کی فوج کی جانب سے حلب کے شہریوں ہر مظالم کے خلاف اسلام آباد میں یوم احتجاج منایا گیا۔

پاکستان علماء کونسل کے چئیرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد کی جامع مسجد میں جمعے کے خطبے میں کہا کہ شام میں بشار الاسد کی فوجیں درندگی کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستانی حکومت شام اور ایران کے سفیروں کو دفتر خارجہ طلب کر کے اس غیر انسانی سلوک کے خلاف سرکاری سطح پر احتجاج ریکارڈ کرائے ۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور سول سوسائٹی کی تنظیمیوں کے تحت حلب میں ہونے والے مظالم کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ بشارالاسد کے خلاف عالمی عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے ۔

مقررین نے کہا کہ بشارالاسد داعش کے نام پر معصوم لوگوں کےقتل عام میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی اور شام میں بشارا لاسد کا کردار کسی قصائی سے کم نہیں۔

مظاہرین نے اس موقع پر بشارالاسد اور اس کے حامیوں کے خلاف شدید نعرےبازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور اسلامی سربراہی کانفرنس اس معاملے میں مداخلت کرے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے