کشمیرپوسٹ کارڈ مہم کا آغاز

اسلام آباد آزادکشمیر کی صحافی برادری نے 10 لاکھ پوسٹ کارڈمہم کا آغاز کیا ہے جو کہ اسلام آباد میں دنیا کے تمام سفارتخانوں کو دئیے جائیں گے اور ان کی توجہ کشمیر کی طرف متوجہ کرائی جائے گی.پوسٹ کارڈ مہم تقریب کا افتتاح وفاقی وزیر مملکت امور آزادکشمیربرجیس طاھر نے کی آزاد کشمیر اور اسلام آباد کی صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

وفاقی وزیر مملکت امور آزادکشمیر برجیس طاہر کا پوسٹ کارڈ مہم کی تقریب سے خطاب کیا ان کا کہنا تھاکہSafe the KASHMIRکشمیربچاؤ تحریک قابل تحسین ہے.آج کشمیر کی آزادی کے لیےپانچویں نسل کوشاں ہے.سولہ جولائی کو تیئیس سالہ برہان وانی نے آزادی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا.جس کے جنازہ میں پانچ لاکھ افراد آئے.جن کے ہاتھ وں میں پاکستانی پرچم تھے.اس سے پہلے تو ہندوستان کا موقف تھا کہ سرحد پار پاکستان سے لوگ آتے ہیں مگر اب تو لائن آف کنٹرول مکمل بند ہے.ہندوستان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ کشمیر کو اب زیادہ دیر تک غلامی کی زنجیروں میں نہیں جکڑا رکھا جا سکتا.

بین الاقوامی اداروں نے اجتماعی قبروں کی بھی نشاندہی کی ہے.1979 سے اب تک ایک لاکھ کشمیری شہید ہوئے.دس ہزار افراد کو پولیس کی ھراست میں رکھا ہوا ہے.دس ہزار سے زائد خواتین کو زخمی کیا گیا.وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں واضح طو پر کشمیر کے موقف کو بیان کیا.آج کا آزاد کشمیر بھی کشمیریوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے.اقوام متحدہ میں کشمیر کی آزادی کے لیے گیارہ مرتبہ قرارداد پیش کی گئ.لیکن آج تک کسی ایک پر بھی عمل درآمد نا ہو سکا.

کشیریوں کا گناہ کیا ہے.اقوام متحدہ کا دہرا معیار کشمیری دیکھ رہے ہیں.بین الاقوامی اداروں سے سوال ہے.کہ کیوں ان کی رائے شماری نہیں کرائی جاتی
کشمیریوں کو کیوں شہید کیا جاہا ہے.ان کو شہید کر کہ ان کے اس مطالبے کو سبوتاز نہیں کیا جاسکتا.جب کہ نہرو نے لال چوک میں رائے شماری کرنے کا اعلان کیا تھا.نہرو کہ اس وعدہ کو ہنوستان کو پورا کرنا چاہئیے.کشمیریوں کوآزادی کا حق ملنا چاہیے.

کشمیرکی تحریک کو میڈیا نے اٹھایا اس میڈیا ہی کی بدولت آج کشمیر کی آواز پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہہندوستان نے شروع سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا. اگر پاکستان اقتصادی ترقی کررہاہے.تو ہندوستان کو تکلیف ہوتی ہے.ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کیا چاہتا ہے کہ ہم کشمیر کو چھوڑ دیں.ایسا کبھی نہیں ہو سکتا.ہم ہندوستان کو کہتے ہیں کہ اپنی حرکتوں سے باز آجائے. کیوں کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے.ہم نے ایٹم بم اپنی عزت اور دفاع کے لئے بنایا ہے نہ کہ شوکیز میں رکھنے کے لئیے.

وزیراعظم نے چار مرتبہ اقوام متحد میں کشمیر کاز کے لیے آواز بلند کی ان کا صحافیوں کی اس تحریک کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی.اور اپنی طرف سے اس کاز میں پانچ لاکھ روپے کی امداد کا کیا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے