سوسائٹی تہذیب وتمد ن پاکستان کے زیر اہتمام مسلم اور بدھسٹکے ادب اور فن تعمیر 3 روزہ کانفرنس کا انعقاد

سوسائٹی تھذیب وتمد ن پاکستان کے زیر اہتمام 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس (مسلم اور بدھسٹ ادب اورفن تعمیر )کے عنوان سے اسلام آباد میں 27دسمبر سے 29 دسمبرمنعقد ہونے جارہی ہے.جس میں 7 بین الاقامی سکالرز سری لنکا اورتھائی لینڈسے شرکت کریں گے اس کے علاوہ پاکستان کے 20 سکالرز بھی اپنا ریسرچ پیپرز بھی پڑھیں گے.

تین روزہ کانفرنس سوسائٹی تہزیب وتمد ن پاکستان اور ولی خان یونیورسٹی مردان کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے.سو سائٹی تھزیب و تمد ن پاکستان کے چئیرمین پروفیسر زوالفقار علی قریشی کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں سےبات کرتے ہوئےکہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد پاکستان میں گند ھارا تھزیب اور ٹیکسلا میں بدھسٹ مزہب کے مقدس مقامات کو بدھسٹ کے پیروکاروں کو دیکھانا اور ان کو ان مقدس مقامات کی سیر کے لئے راغب کرنا ہے تاکہ پاکستان کے سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے.

ڈاکٹر زوالفقار علی قریشی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کانفرنس 2 دن اسلام آباد اور آخری دن مردان ولی خان ئونیورسٹی میں منعقد ہوگی اس کا نفرنس میں بدھسٹ مذاھب کے پیروکاروں کو پاکستانی صوفی ازم کے نغمے بھی سنانے ہیں جن میں پاکستان کے چاروں صوبوں سےسوفی نغمے پڑہنے والے شعرا کو بلایا گیا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے