داعش نے دو ترک فوجی زندہ جلا ڈالے

ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے قیدیوں کو زندہ جلایا گیا. خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم نے ایک ویڈیو کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس میں دو ترک سپاہیوں کو زندہ جلایا گیا ہے۔ دولتِ اسلامیہ کا کہنا ہے کہ اس کا یہ اقدام ترکی کی جانب سے مسلمانوں کے قتل کا بدلہ ہے۔

خیال رہے کہ ترکی نے رواں برس اگست میں ہمسایہ ملک شام میں دولتِ اسلامیہ کے حلاف ایک مہم کا آغاز کیا تھا اور اب وہ الباب جو کہ دولتِ اسلامیہ کا مضبوط گڑھ ہے، اس میں تنظیم سے جنگ لڑ رہا ہے۔ اس ویڈیو کی تاحال آزاد ذرائع نے تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی ترکی کی جانب سے اس پر کوئی ردِعمل ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم ترک فوج نے گزشتہ ماہ یہ اطلاع دی تھی کہ شمالی شام میں موجود اپنے دو سپاہیوں سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والے دونوں افراد وہی سپاہی ہیں یا نہیں۔

مبینہ طور پر کم ازکم ایک شخص بظاہر وہی ہے جسے ستمبر 2015 میں ایک گروہ نے پکڑا تھا۔جمعرات کو شب سامنے آنے والی اس ویڈیو کے بارے میں ترک فوج نے فوری طور پر کسی بھی قسم کا ردِ عمل ظاہر نہیں کیا۔ دولتِ اسلامیہ اپنے متعدد آن لائن اکاؤنٹس کے ذریعے ویڈیوز ریلیز کرتی ہے اس کے علاوہ یہ تنظیم میسنجنگ ایپ ٹیلی گرام کا استعمال بھی کرتی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مرد جن کا لباس چھپایا گیا ہے کو ایک کھلی جگہ پر سلاخوں سے بنے پنجرے کے پیچھے زنجیر میں باندھ کر رکھا گیا تھا۔

متعدد رپورٹس میں یہ سامنے آیا ہے کہ ترکی میں سوشل میڈیا یعنی ٹوئٹر اور یو ٹیوب تک محدود رسائی ہے تاہم بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ انھیں کبھی کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔رواں ہفتے کے آغاز میں ہی الباب میں ترکی کے 16 فوجی مارے گئے تھے اور اس خطے میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف کااروائی کے دوران ترکی کو ہونے والا یہ سب سے بڑا نقصان تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے