والد سے محبت کے اظہار کا دن

355430,xcitefun-fathers-day-wallpapers-4

لندن…..آج دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا گیا ۔

زندگی کے بڑے بڑے سبق چھوٹی چھوٹی باتوں سے سکھادینے والے تمام فادرز کو ہیپی فادرز ڈے۔

ایک باپ زندگی کے بڑے بڑے سبق کس طرح چھوٹی چھوٹی باتوں سے بچوں کو سکھادیتے ہیں۔

مائیں بچوں کے لاڈ اٹھاتی ہیں، تو والد جینے کا حوصلہ دیتے ہیں۔

دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینا سکھاتے ہیں۔

باپ کی تربیت ایسی کہ بچوں کو محسوس بھی نہ ہو ، اور وہ زندگی کے بڑے بڑے سبق ، چھوٹی چھوٹی باتوں سے سیکھ جائیں۔

زندگی میں لڑکھڑانا اور پھر سنبھل جانا، صرف ایک سائیکل رائیڈ سے بھی سکھادیتے ہیں۔

جب کوئی سخت الفاظ میں ڈانٹ دے تو کاندھے پر بابا کا مضبوط ہاتھ بڑا حوصلہ دیتا ہے۔

بابا تو آئس کریم سے ہی قربانی دینا سکھادیتے ہیں۔اور بابا کے ساتھ گذرا ہر سنڈے فن ڈے بن جاتا ہے۔

پیار کرنے والے ، حوصلہ بڑھانے والے اور زندگی کی سختیاں بہت ہی نرمی سے سمجھانے والے تمام فادرز کو ہیپی فاردرز ڈے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے