پاکستانی کے قاتل 10بھارتیوں کو سزائے موت

متحدہ عرب امارات کی عدالت نے پاکستانی شہری کو قتل کرنے والے 10 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سے بچانے کے لئے دبئی کے ہوٹل کے مالک کو ڈیڈ لائن دے دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ پاکستانی مقتول کے ورثا کے ساتھ 23جنوری تک خون بہا ادا کرنے کے معاملات طے کیے جائیں ورنہ سزائے موت پر عمل درآمد کردیا جائے گا۔

گزشتہ برس جولائی میں شراب کے معاملے پر جھگڑے میں 11 بھارتی نوجوانوں نے پاکستانی نوجوان فرحان محمد اعجاز کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔

قتل کا الزام ثابت ہونے پر العین کی عدالت نےبھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 10 نوجوانوں کو سزائے موت جبکہ ایک ملزم کو دو لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

مجرموں کے لواحقین نے ان کی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں سزا سے بچایا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے