چلغوزہ۔۔چلغوزہ۔۔چلغوزہ!

ہم نے ٹھیلے والے سے انجیرلینے کے بعدپوچھا:خان۔سیزن توہے پھرچلغوزے مارکیٹ میں کیوں نہیں آئے؟

اس کاجواب تھا:چلغوزے مہنگے بہت ہیں اورباہرجارہے ہیں

چلغوزہ حقیقی ہویاتشبیہی مہنگا بہت ہے۔پرسوکی بات ہے ہم ناظم آبادڈاؤلیب میں بیٹھے ٹیسٹوں کی رپورٹوں کاانتظارکررہے تھے۔گارڈسے وقت گزاری کے لیے گپ شپ شروع کی۔اس نے بتایا:میری عمربیالیس برس ہے۔اس کی خشخشی داڑھی سے جھلکتے سفیذبال بھی اس کی غمازی کررہے تھے۔خیر۔اس نے بتایاکہ میرے والدین کامیری کم عمری میں انتقال ہوگیاتھا۔میں شادی نہ کرسکا۔2016کے اوائل میں میری شادی ہوئ ہے کیوں کہ ایک غریب گارڈایک لاکھ کاانتظام اتنے ہی برسوں میں کرسکتاہے۔گویاچلغوزے مہنگے ہیں۔

صاحبو!وجودزن سے ہے تصویرکائنات میں رنگ۔عورت جنس بازارنہیں اسلام نے عورت کووہ مقام دیاہے کہ جنت تک اس کے قدموں میں لاکررکھ دی۔اس کوچھپاکررکھاکیوں کہ ہرقیمتی اورگراں بہاچیزچھپاکرسنبھال کررکھی جاتی ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ چلانے والوں کوآہستہ چلنے کاامرفرمایاکہ اونٹوں پرخواتین بیٹھی تھیں جنہیں کوئ چلغوزے سے تشبیہ دے تواس کی مرضی۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نازک آبگینوں سے تشبیہ دی تھی۔

عورت توپھول کی پنکھڑی ہے۔گل کاجگرہے۔خوشبوہے۔سنگھارہے۔روشنی ہے۔سکون قلب کی شیشی ہے۔رقت قلبی کااستعاراہے۔باطنی حسن کاغازہ ہے۔کلی ہے۔چنبیلی ہے۔کوئی ان تمام تشبیہات کوایک طرف رکھ کرچلغوزہ کہے تواس کاظرف۔فرعون نے بھی اتناکہاتھا۔:جوزیورات میں پلی ہو!

یہ بات صاف ہے کہ چھلکااتراچلغوزہ ہویاکیلا پڑاہوامل جائے توبھی کوئی سمجھ دارشخص نہیں اٹھاتاکہ جراثیم زدہ ہوگا۔اسلام حجاب اتارنے اورعزتیں تارتارکرنے نہیں ردائیں پہنانے آیاہے۔

سواے اسلامسٹواوراے لبرلو . . . .!عورت اپنی ہویاغیرکی وہ بنت حواہم سب کی عزت ہے۔آپس کی لڑائ میں اس کونہ گھسیٹو۔ان کابھی راستاروکوجنھوں نے ملالہ۔تہمینہ درانی۔شرمین عبید۔آسیہ مسیح۔مختاراں مائی جیسے کردارتخلیق کیے لیکن ان رویوں کی بھی حوصلہ شکنی بلکہ بیخ کنی ضروری ہے جوحواکی بیٹی کوملالہ تہمینہ شرمین آسیہ اورمختاراں مائ بننے پرمجبورکرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے