نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل جیت گیا

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سا لانہ انتخابات برائے 2017 میں جرنلسٹ پینل، آزاد پینل اور اتحاد پینل نے حصہ لیا . انتخابات میں دو ہزار سے زائد ارکان نے ووٹ ڈالا ، یوں یہ پریس کلب کی تاریخ کا تاریخی ٹرن آوٹ رہا .

[pullquote] شکیل انجم صدر [/pullquote]

[pullquote]نائب صدور [/pullquote]

آصف بھٹی
ابرا ہیم قنبر
نوید اکبر چو ہدری
ما ئرہ اعظم

[pullquote]جنرل سیکرٹری [/pullquote]

عمران یعقوب ڈھلو ں

[pullquote]خزانچی [/pullquote]

اسحاق چو ہدری

[pullquote]جوائنٹ سیکرٹریز [/pullquote]

عا بد عباسی
میاں شاہد محمود
اقبال ملک
شکیلہ جلیل

[pullquote]گور ننگ باڈی [/pullquote]
احمد نواز خان
بشیر چو ہدری
جاوید بلوچ
فرخ اعجاز
اظہار نیازی
نو خیز ساہی
راجہ بشیر عثمانی
رانا زاہد
شیراز علی
وسیم سجاد
فرح ناز
میمونہ عارف
رشید ملک

گورننگ باڈی
گورننگ باڈی

انتخابات کے بعد اپنی گفت گو میں آزاد پینل کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری عبدالرزاق سیال نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے الیکشن لڑنے کا جمہوری حق استعمال کیا۔ وقت ،وسائل اور افراد کی کمی کے باوجود تھوڑی سی محنت کا توقع سے زیادہ نتیجہ حاصل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا اور جرنلسٹ پینل کو ان کے کیمپ میں جا کر مبارکباد دی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم جرنلسٹس پینل کے احباب سے ملے اور انہیں مستقبل میں مثبت اور تعمیری کاموں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، الیکشن ختم ہو گیا ۔جو لوگ منتخب ہو گئے، وہ قابل احترام ہیں کیونکہ انہیں ہمارے ساتھیوں نے مینڈیٹ دیا ہے ۔ان کیلئے دعاگو ہیں کہ وہ پریس کلب کو صحافیوں کے وقار اور فلاح کا مرکز بنا سکیں ۔

نتائج کے بعد اتحاد پینل کے امیدوار برائے صدارت عابد خورشید عباسی نے بھی منتخب باڈی کو مبارکباد دی . جرنلسٹ پینل کی جانب سے فاروق فیصل خان نے گفت گو شروع کی تو اتحاد پینل نے ان کی گفت گو سننے سے انکار کر دیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے باہر آگئے . اتحاد پینل کا کہنا تھا کہ فاروق فیصل خان منتخب نہیں ہوئے ، اس لئے وہ ان کی تقریر نہیں سنیں گے .

فاروق فیصل خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ جرنلسٹ پینل پریس کلب کو اپنے منشور کے مطابق لیکر چلے گا . انہوں نے کہا کہ وہ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں گے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے