سی آئی اے نے مجھے داعش سے مل کر لڑنے پر مجبور کیا، امریکی حملہ آورکا انکشاف

سی آئی اے نے مجھے داعش سے مل کر لڑنے پر مجبور کیا ، فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ پر حملہ کرنے کے شبے میں گرفتار امریکی شہری سان تیاگونے راز اگل دیا.

سی آئی اے نے مجھے داعش سے مل کر لڑنے پر مجبور کیا جس سے میں نے انکار کردیا تھا،ریاست فلوریڈا کے فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ پر حملہ کرنے کے شبے میںگرفتار امریکی شہری سان تیاگونے چونکا دینے والے انکشافات کردیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی شہری ایستی بان سین تیاگو جن کی شناخت عراق جنگ میں حصہ لینے والے 26 سالہ سپاہی کی حیثیت سے ہوئی ہے کو حملے کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے،جس نے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا،امریکی میڈیا کے مطابق زیرِ حراست شخص ذہنی طور پر پریشان تھا اور اس کے بارے میں یہ رپورٹ کیا گیا ہے کہ وہ کہتا تھا کہ حکومت اس کے ذہن کو کنٹرول کرتی ہے اور اسے جہادی ویڈیوز کو دیکھنے کو کہا جاتا ہے۔

گرفتار شخص نے کہا ہے کہ سی آئی اے نے مجھے داعش سے مل کر لڑنے پر مجبور کیا جس سے میں نے انکار کردیا تھا،پینٹاگون کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور سنہ 2010 سے سنہ 2011 تک عراق میں تعینات رہا جب کہ گذشتہ برس ان کی ملازمت ختم ہوئی۔

سان تیاگو کے بھائی بریان نے اے پی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا بھائی الاسکا سے نفسیاتی علاج کروا رہا تھا،اس کی گرل فرینڈ نے بھی ہمیں اس بارے خبردار کردیا تھا لیکن اس کی ذہنی کیفیت بارے ہمیں معلوم نہیں تھا،مزید بتایا ہے کہ سان تیاگو نیوجرسی میں پیدا ہوا نیشنل گارڈز میں بھرتی ہونے کے بعد2010میں اسے عراق میں بھیج دیا گیا تھا۔

واضح رہے حملہ آور نے لوگوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ٹرمینل ٹو پر اپنا سامان لے رہے تھے، ریاست فلوریڈا کے فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ پر حملہ کرنے کے شبہے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اس واقعے میں کم از کم پانچ ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب حملہ آور کے پاس گولیاں ختم ہو گئیں تو اس نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے