مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا یوم تاسیس

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان افکار وکردار کے آئینے میں

طلبہ مستقل کے معمار ہوتے ہیں،تعلیم کے زیور سے آراستہ اورنظریاتی نوجوان قوموں کی ترقی اور عروج کے ضامن ہوتے ہیں،وطن عزیز پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے،تعلیمی اداروں میں طلبہ کی ترجمان ہر تنظیم نوجوان طلبہ کے حوالے سے ایک پروگرام اور نظریہ رکھتی ہیں ،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں مشرقی اور اسلامی اقدار کے فروغ اور استحکام وطن کے لیے اپنا سفرجاری رکھے ہوئے ہے۔

گزشتہ کئی دہائیوں سے پوری دنیا اور باالخصوص پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی کو منصوبہ بندی کے ذریعے فروغ دیا گیا ،جس کے نتیجہ میں پرتشدد تحاریک نے جنم لیا ،جس کی وجہ سے پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک کے امن کو تہہ و بالا ہونے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں اسلام کو بدنام کرنے کی کوششیں کی گئیں،ان حالات میں پاکستان کے دینی و عصری تعلیمی اداروں کے طلبہ میں مسلکی تعصبات سے بالاتر ہو کرطلبہ کے مسائل کے وری حل ،جذبہ حب وطنی کے فروغ کے لیے پرامن جدوجہد کرنے کا اعزاز مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کو حاصل ہے،MSOپاکستان ایک آزاد ،خود مختار اور مستقل نام اور پیغام رکھنے کے ساتھ ساتھ پورے ملک دینی و عصری تعلیمی اداروں میں یکساں طور پر اپنامؤثر وجود رکھتی ہے،

ملاں اور مسٹر کی طبقاتی تفریق کو ختم کرکے اسلامی و مشرقی اقدار کے تحفظ و فروغ اور استحکام پاکستان کے لیے ایک پلیٹ فارم پرطلبہ کو جمع کرنا ایسی تنظیم کا افتخار ہے،ایم ایس او پاکستان نے 15اپنی سالہ جدوجہدمیں متدین ،نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ محب وطن طلبہ کی بہت بڑی کھیپ یار کی ہے ،جن میںPHD ڈاکٹرز ،وکلاء ،اساتذہ،علماء ،صحافی ،دانشور،قاضی کی حیثیت سے وطن عزیز پاکستان کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان تمام سیاسی ، لسانی ،گروہی اور مسلکی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر معتدل معاشرے کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے، فروغ تعلیم کے لیے ایک جامع پروگرام رکھتی ہے ،لوح وقلم فاؤنڈیشن کا قیام اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے جس کے تحت گلگت بلتستان میں میٹرک کے امتحانات کی تیاری کے حوالے سے پری امتحانی بورڈ قائم کیا گیا ہے ، کامیاب ہونے والے طلبہ کو اعزازی اسناد بھی دی جاتی ہیں ،جب کہ لوح وقلم فاؤنڈیشن کے ذریعے طلبہ سکالر شپ پروگرام بھی پورے ملک میں کامیابی سے جارہی ہے، پرائمری سے یونیورسٹیز لیول تک مستحق اور قابل طلبہ کے داخلے اورتعلیمی اخراجات مہیا کئے جاتے ہیں۔

مستقبل میں اس حوالے سے مزید منصوبوں کو شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔پاکستان کے تمام دینی و عصری تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لیے ہمارا پلیٹ فارم حاضر ہے ،وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کے فروغ تعلیم ،غلبہ اسلام واستحکام پاکستان اور اسلامی اقدار وراویات کے تحفظ کے لیے پیش کرکے ہمارے دست وبازو بنیں،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان انہیں خوش آمدید کہے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے